ETV Bharat / health

کالا جامن سے ایسے ایسے فائدے ملتے ہیں کہ جان کر حیران رہ جائیں گے - black berry benefits - BLACK BERRY BENEFITS

جامن ایک موسمی پھل آپ اسے بہ آسانی سے خرید سکتے ہیں اوراس کی قیمت بھی بہت کم ہوتی ہے۔لیکن اگر آپ اس کے فوائد کے بارے میں بات کریں توآپ انہیں جان کرحیران رہ جائیں گے۔آئیے آپ کو اس کے صحت سے متعلق فوائد اوراس میں پائے جانے والے غذائی اجزاء کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ کالا جامن کس طرح ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید ہے
کیا آپ جانتے ہیں کہ کالا جامن کس طرح ذیابطیس کے مریضوں کے لیے مفید ہے (ANI Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 12:14 PM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): گرمیوں کے موسم میں کالا جامن بہ آسانی دستیاب رہتا ہے۔ خاص طور پر شمالی اور جنوبی ہندوستان کی تقریباً سبھی ریاستوں یہ موسمی پھل تقریباً ہر جگہ نظر آتا ہے۔ میٹھا اور کھٹا ذائقہ اور نمک کے ساتھ اس کا مرکب اسے مزید لذیذ بنا دیتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس موسمی پھل کے استعمال سے آپ کو حیرت انگیز فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

یہ بہت سے غذائی اجزاء ہر 100 گرام میں دستیاب ہیں:

  • کیلوریز: 62
  • فائبر: 1.5 گرام
  • کاربوہائیڈریٹ: 15.5 گرام
  • وٹامن سی: 18 ملی گرام
  • پوٹاشیم: 55 ملی گرام
  • آئرن: 1.41 ملی گرام
  • سوزش سے لڑنے میں مدد کرتا ہے

جامن میں وٹامن سی، آئرن اور اینتھوسیاننز جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کا بھرپور مجموعہ ہوتا ہے، جو پھل کو اس کا مانوس جامنی رنگ دیتا ہے۔ جرنل آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس پھل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جسم میں آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

  • ہاضمہ مضبوط کرتا ہے

گرمیوں کے موسم میں بہت سے لوگوں کو ہاضمے کے مسائل ہونے لگتے ہیں جس سے نجات کے لیے کالے جامن کا استعمال کافی مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس پھل میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو کہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور قبض سے نجات دلاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جامن میں پائے جانے والے ٹیننز اور فلیوونائڈز سوجن کو کم کرتے ہیں اور صحت مند بیکٹیریا کو فائدہ پہنچاتے ہیں آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وہ 9 وجوہات جن کی بنا پر ہر کوئی کھانے میں کچی پیاز شامل کرنا چاہے گا

شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار

جامن شوگر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت ہے۔ اس پھل میں جیمبولین اور جیمبوسن جیسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔ جرنل آف میڈیسنل فوڈ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ مرکبات نشاستہ کو چینی میں تبدیل کرنے کے عمل کو سست کرنے میں مدد دیتے ہیں، جامن کو ذیابیطس پر قابو پانے کا ایک موثر علاج بناتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مددگار

اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے پر عزم ہیں تو یہ کالا جامن آپ کا مددگار ثابت ہوگا ۔ اس پھل میں بہت کم کیلوریز اور فائبر زیادہ ہوتا ہے، جو ہمیں زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگنے دیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.