ETV Bharat / health

یہ دال پتھری کو باہر نکال پھینکے گی، کولیسٹرول اور شوگر میں بھی فائدہ مند - Kulthi dal for kidney stone

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 1:46 PM IST

طبی کی خصوصیات سے بھرپور کُلتھی کی دال سب کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ کئی بیماریوں کو ختم کرنے کے کام میں آتی ہے خاص کر پتھری اور شوگر کے علاج کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کا استعمال کم سے کم ایک ہفتے تک کرنا چاہیے۔

کُلتھی کی یہ دال پتھری کو باہر نکال دے گی
کُلتھی کی یہ دال پتھری کو باہر نکال دے گی (Etv Bharat)

حیدرآباد: کُلتھی کی دال کو ہارس گرام (گھوڑے کے چنے) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اسے جنوبی ہندوستان کی ایک اہم فصل سمجھا جاتا ہے۔ اس کا رنگ گہرا بھورا اور دال کی طرح لگتا ہے۔ یہ زیادہ تر جنوبی ہندوستان کے کچھ بڑے پکوان جیسے رسم وغیرہ بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔

آیوروید میں ہارس گرام (گھوڑے کے چنے) کی بہت اہمیت ہے اور اسے دواؤں کی نبض کہا گیا ہے۔ اس دال کو مختلف بیماریوں کی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ انگریزی میں کُلتھی کی دال کو ہارس گرام کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کے کئی بھی فائدے ہیں اور اس کے استعمال سے جسم میں پوٹاشیم اور کیلشیم کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ یہ جسم کے اندر سے زہریلے مادے کو بھی خارج کرتا ہے۔ ہارس چنا ٹشوز اور سیلز میں جمع چربی کو پگھلانے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کُلتھی کی دال، گردے کی پتھری پگھلانے یعنی اس کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں کردیتی ہے۔ اس کو کردے کی پتھری ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔ کئی آیورویدک ماہرین گردے کی پتھری کے مسئلے کی صورت میں اس دال کا پانی پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مٹھی بھر دال کسی بڑے گلاس یا کسی اور برتن میں بھگو کر رات بھر چھوڑ دیں۔ صبح اٹھنے کے بعد اسے چھان لیں اور پانی خالی پیٹ پی لیں۔ اس سے پتھری کئی ٹکڑوں میں ٹوٹ جائے گی اور پھر پیشاب کے ذریعہ نکل جائے گی۔

پاؤڈر یا چورن بنا کر بھی کھایا جا سکتا ہے:

اس نسخے میں آپ کو کرنا یہ ہے کہ دال کو بھگو دیں اور اجب وہ اچھی طرح سے پھول جائے تو اس کو چبا لیں۔ اس کو پیس کر اس کا پاؤڈر بناکر بھی پانی کے ساتھ پی سکتے ہیں مگر اس کے لئے آپ کو باقاعدہ ایک ہفتے تک بغیر ناغہ کے کھانا ہوگا۔

موٹاپا کم کرنے میں مددگار:

کُلتھی کی دال میں پروٹین اور فائبر اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جو نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے۔ اس سے موٹاپا تو کم کرتا ہی کرتا ہے ساتھ ساتھ شوگر لیول کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ دال آپ کے جسم میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول یا خراب کولیسٹرول کو بھی کم کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے سے آپ صحتیاب رہے سکتے ہیں اور جسمانی پریشانیوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

کمزور لوگوں کے لیے مفید ہے:

کُلتھی کی یہ دال پروٹین سے بھرپور ہونے کی وجہ سے یہ کمزور لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ ڈاکٹر حاملہ خواتین کو بھی اس دال کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ہر کوئی، بچے، نوجوان اور بڑے اس دال کو کھا سکتے ہیں۔ اس دال کے استعمال سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے کھانے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.