ETV Bharat / health

آم آنت کے کینسر کا دشمن، ہاضمے کیلئے درست اور غذائیت سے بھرپور، ریسرچ میں انکشاف - Mango Eliminates indigestion - MANGO ELIMINATES INDIGESTION

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (HCU) کے پروفیسرز نے اپنی تحقیق میں پایا کہ آم بدہضمی کو درست کرنے کے لیے قدرتی دوا کے طور پر کام کرتا ہے۔ HYDERABAD CENTRAL UNIVERSITY RESEARCH

آم غذائیت سے بھرپور
آم غذائیت سے بھرپور (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 4:03 PM IST

Updated : May 4, 2024, 9:23 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی (ایچ سی یو) کے پروفیسرز نے اپنی تحقیق میں پایا کہ آم جو اپنی غذائیت اور ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے، بدہضمی کو روکنے کے لیے قدرتی دوا کا کام کرتا ہے۔ چوہوں پر کی گئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے۔

آم میں پایا جانے والا مینجیفیرین (Mangiferin) بدہضمی کو روکنے میں موثر ہے۔ اس تحقیق کی تفصیلات حال ہی میں 'امریکن کیمیکل سوسائٹی فارماکولوجی، ٹرانسلیشن' میگزین میں شائع ہوئی ہیں۔

کیا آم میں موجود مینجیفیرین (Mangiferin) نام کا کیمیکل بدہضمی کو کم کرتا ہے؟ کیا یہ بڑی آنت اور چھوٹی آنت میں ہاضمے کے نظام کو فعال طور پر کام کرنے میں مدد کرتا ہے؟ کیا یہ بڑی آنت کے کینسر کے خلیات کو مارتا ہے؟ ایسے سوالات جاننے کے لیے حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر ریڈنا اور محققین ڈاکٹر گنگادھر، کے سریش اور کے انل تین سال سے ریسرچ کر رہے ہیں۔

  • چوہوں پر ٹرائل

چوہوں پر کیے گئے تجربات میں پہلے ان میں مصنوعی طور پر بدہضمی پیدا کی گئی اور اس کے بعد مینجیفیرین کو بطور دوا استعمال کرنا شروع کر دیا گیا۔ اس عمل کے نتیجے میں چوہوں کی بدہضمی میں کمی کے ساتھ ساتھ ہاضمے کا نظام فعال ہو گیا، نیز بڑی آنت میں کولن کینسر سیل لائن کا تقریباً خاتمہ ہو گیا۔ چوہوں پر کیے گئے اس تجربے کے کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ، مینجیفیرین کو بطور دوا تیار کرنے کے لیے پرائمری کلینکل ٹرائلز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • آم گیسٹروانٹسٹائنل کے مسائل سے نجات کا ذریعہ

پروفیسر ریڈنا نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں مسالے دار کھانوں کے استعمال سے معدے کی کارکردگی (گیسٹروانٹسٹائنل فنکشن) بتدریج کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے آنتوں کی سوزش جیسی بیماریوں میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 1990 اور 2019 کے درمیان اس بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کو بدہضمی کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ہماری تحقیق میں ہمیں معلوم ہوا کہ گرمیوں میں دستیاب آم اس مسئلے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • آم کھانے سے گلوکوز میں اضافہ

آم کھانے سے خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ وہیں پروفیسر ریڈنا کے مطابق شوگر (ذیابیطس) کے مریض ڈاکٹروں کے مشورے پر ہی آم کھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہد بہت سی بیماریوں کی دوا ہے، اس کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

انجکشن شدہ تربوز بچوں کی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ، خریدتے وقت یہ احتیاط کریں

Last Updated : May 4, 2024, 9:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.