ETV Bharat / health

تروپتی لڈو کی بات چھوڑیں، اپنے کچن کا گھی چیک کریں، ملاوٹ پکڑنے کا آسان طریقہ - How to check the purity of ghee - HOW TO CHECK THE PURITY OF GHEE

بلاشبہ بازار میں ملاوٹ کی وجہ سے خالص گھی کا ملنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ ایسے میں اگر آپ بھی گھی کا استعمال کرتے ہیں تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی طریقے بتانے جارہے ہیں، جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے بآسانی جان سکتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود گھی میں ملاوٹ ہے یا نہیں۔

فوری طور پر چیک کریں کہ آپ کے کچن میں ملاوٹ والا گھی تو موجود نہیں ہے
فوری طور پر چیک کریں کہ آپ کے کچن میں ملاوٹ والا گھی تو موجود نہیں ہے (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 10:59 AM IST

نئی دہلی: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے حال ہی میں الزام لگایا کہ سابقہ جگن حکومت نے جانوروں کی چربی کے ساتھ ملاوٹ والے گھی کے استعمال کی اجازت دے کر ملک کے مشہور مندر کی مذہبی 'پاکیزگی' سے سمجھوتہ کیا۔

اس دوران سی ایم نائیڈو نے گجرات کی ایک لیبارٹری رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گھی میں مچھلی کے تیل، گائے اور سور کی چربی کے نمونے پائے گئے ہیں۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ تقریباً ہر گھر میں گھی کا استعمال کیا جاتا ہے اور لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کیا ان کے کچن میں استعمال ہونے والا گھی اصلی ہے؟ کہیں اس میں بھی کوئی ملاوٹ تو نہیں ہے؟

بازار میں خالص گھی ملنا مشکل

اس میں کوئی شک نہیں کہ آج ملاوٹ کی وجہ سے بازار میں خالص گھی ملنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایسے میں اگر آپ بھی گھی کا استعمال کرتے ہیں تو آج ہم آپ کو کچھ ایسے ہی طریقے بتانے جارہے ہیں، جن کی مدد سے آپ گھر بیٹھے بآسانی جان سکتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود گھی میں ملاوٹ ہے یا نہیں۔

گھی کیسے چیک کی جائے؟

گھی کو جانچنے کے لیے پہلے ایک چمچ گھی اپنی ہتھیلی پر لگائیں۔ اگر گھی چند منٹوں میں گھل جائے تو خالص ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خالص گھی جسم کی گرمی کی وجہ سے آسانی سے پگھل جاتا ہے جب کہ نقلی گھی کو پگھلنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

آیوڈین سے چیک کرنے کا طریقہ

اس کے علاوہ آپ خالص گھی میں آیوڈین کے چند قطرے ڈال کر بھی اسے جانچ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آدھا چمچ گھی میں آیوڈین کے چند قطرے ملائیں۔ اگر گھی کا رنگ نیلا یا کالا ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ گھی میں چربی یا کچھ ملایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بالوں کے وقت سے پہلے سفید ہونے کو کیسے روکا جائے - Stop Gray Hair

گھی گرم کر کے چیک کریں

گھی جانچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اسے گرم کریں۔ اگر گھی فوراً پگھل کر سنہرا ہو جائے تو یہ خالص ہے، جب کہ نقلی گھی میں عام طور پر سفید بنی رہتی ہے اور اس میں چپکنے والی باقیات ہوتی ہیں۔ یہی نہیں خالص گھی میں ایک خاص خوشبو ہوتی ہے جب کہ ملاوٹ والے گھی میں کوئی خوشبو نہیں ہوتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.