ETV Bharat / health

بارش یا بدلتے موسم میں آپ الرجی سے پریشان ہوتے ہیں تو اس گھریلو پاؤڈر کو آزمائیں - Allergy Treatment In Ayurveda

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 10:19 AM IST

موسم کی تبدیلی اور بارش کی وجہ سے نزلہ اور کھانسی کے ساتھ الرجی بھی ہوتی ہے۔ تاہم آیوروید کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آیوروید میں اس مسئلے کا حل موجود ہے۔

الرجی کا گھریلو علاج
الرجی کا گھریلو علاج (Getty Images)

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج کل کوئی بھی موسم ہو، الرجی کے شکار افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے شہری علاقوں میں لوگ اس قسم کی الرجی کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ یہ الرجی بارش کے موسم میں زیادہ پریشانی کا باعث بنتی ہے۔ الرجی کا مسئلہ زیادہ تر کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی آلودگی سے پیدا ہوتا ہے۔ اس مسئلے کو کم کرنے کے لیے لوگ بہت کوششیں کرتے ہیں۔ معروف آیورویدک ماہر ڈاکٹر گایتری دیوی کا کہنا ہے کہ آیوروید میں اس کا ایک اچھا حل موجود ہے۔ اس کے لیے کون سی چیزوں کی ضرورت ہے اور اسے بنانے کا عمل کیا ہے؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

درکار ضروری چیزیں

ہلدی - 30 گرام

سونف کا پاؤڈر - 60 گرام

دھنیا - 60 گرام

ادرک - 10 گرام

کالی مرچ پاؤڈر - 10 گرام

الرجی کا گھریلو علاج
الرجی کا گھریلو علاج (Getty Images)

تیار کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے ایک پیالے میں سونف پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر اور ہلدی پاؤڈر ڈالیں۔

اس کے بعد ادرک کو تھوڑا سا گرم کر کے اس کا پیسٹ بنا لیں اور اوپر دیے گئے پاؤڈر کے ساتھ ملائیں

اس کے بعد کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور دوا تیار ہے۔

الرجی کا گھریلو علاج
الرجی کا گھریلو علاج (Getty Images)

استعمال کرنے کا طریقہ

آیورویدک ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے روزانہ کھانا پکاتے وقت بطور مسالے کا استعمال کرنا چاہیے۔ ایک چمچ گھی میں بطور مصالحہ فرائی کرنے کے بعد اسے سالن/سبزیوں میں ڈال دیں۔

اس کے بعد اس سالن/سبزی کو چاول کے ساتھ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ آیوروید کے ماہر ڈاکٹر گایتری دیوی کا کہنا ہے کہ اس میں موجود عناصر یعنی دھنیا، کالی مرچ اور ادرک اچھی ادویات ہیں۔ اس کے استعمال سے الرجی میں کمی آئے گی۔

ڈس کلیمر: یہاں پر فراہم کی گئیں معلومات اور تجاویز صرف آپ کی جانیاری کے لیے ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے قبل بہتر ہوگا کہ اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.