حیدرآباد: قد کے مطابق وزن برقرار رکھنا صحت مند جسم کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہ کسی بھی انسان کی جسمانی تندرستی اور مجموعی صحت کا تعین کرتا ہے۔ موٹاپے اور اس سے متعلقہ بیماریوں سے بچنے کے لیے آپ کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے قد کے لحاظ سے اپنا مثالی وزن برقرار رکھیں۔ لوگ نہیں جانتے کہ ان کے قد کے مطابق ان کا وزن کتنا ہونا چاہیے۔
اگر قد کے مطابق صحیح وزن کی جانکاری ہو تو آپ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کو صحت سے متعلق بہت سے مسائل ہو سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ آپ کے قد کے مطابق آپ کا وزن کتنا ہونا چاہیے۔ لیکن اس سے پہلے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ ایسے عوامل ہیں جو قد اور وزن کو متاثر کرتے ہیں۔
- قد اور وزن کو متاثر کرنے والے عوامل
جہاں جینیٹکس آپ کے قد اور وزن کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، وہیں غذائیت، طرز زندگی اور جسمانی سرگرمیاں بھی آپ کے قد اور وزن کو متاثر کرتی ہیں۔ اگر آپ متوازن غذا، ورزش اور صحت مند عادات رکھتے ہیں تو آپ کے جسم کی نشوونما اور وزن پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ طبی حالات یا ہارمون کے مسائل بھی آپ کے قد اور وزن کو متاثر کر سکتے ہیں۔
- مختلف عمر کے گروپوں میں وزن کا اضافہ
عمر کے مختلف گروپوں کے درمیان وزن بڑھنے کی رفتار اور باڈی کی گروتھ مختلف ہوتی ہے۔ نوزائیدہ اور چھوٹے بچے تیزی سے بڑھتے ہیں، لیکن جوانی تک ان کی نشوونما سست ہوجاتی ہے۔ ساتھ ہی جب ان کے جسم میں ہارمونل تبدیلیاں آتی ہیں تو ان کی نشوونما کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لڑکوں اور لڑکیوں میں بلوغت مختلف عمروں میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی نشوونما کا انداز بھی مختلف ہوتا ہے۔
جب آپ بالغ ہو جاتے ہیں تو آپ کا قد بڑھنا بند ہو جاتا ہے، جس کے بعد آپ کا وزن آپ کی غذائیت، طرز زندگی اور جسمانی سرگرمی کے لحاظ سے بڑھتا یا کم ہوتا ہے۔ تو یہاں ہم نے آپ کو ہندوستان میں اوسط قد کے مطابق اوسط وزن کے بارے میں جانکاری فراہم کی ہے جسے آپ اوپر دیئے گئے چارٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ لہذا اگر آپ بھی صحت مند طرز زندگی چاہتے ہیں تو آپ کو اس چارٹ کی بنیاد پر اپنے وزن کا تعین کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: سانپ کے ڈسنے سے آپ کی موت نہیں ہوگی، بس اپنائیں یہ ترکیب اور گرمی و برسات میں رہیں محتاط
آم آنت کے کینسر کا دشمن، ہاضمے کیلئے درست اور غذائیت سے بھرپور، ریسرچ میں انکشاف