ETV Bharat / health

حیدرآبادی شادیوں والا لذیذ ریڈ چکن بنانے کا طریقہ، جانیے ڈش کا سیکریٹ - red chicken

حیدرآبادی شادیوں میں کئی اقسام کے کھانے کے لوازمات رکھے جاتے ہیں، جو کھانے میں لزید اور لاجواب ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ ان کھانوں کو گھروں میں بنانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اس میں وہ والی بات نہیں آ پاتی ہے۔ لیکن آج ہم بالکل حیدرآبادی شادیوں والا پُرکشش اور لذیذ ریڈ چکن بنانے کا طریقہ سیکھیں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 12:41 PM IST

حیدرآبادی شادیوں والا ریڈ چکن سیکریٹ ڈش کس طرح بنائیں
حیدرآبادی شادیوں والا ریڈ چکن سیکریٹ ڈش کس طرح بنائیں (etv bharat)

حیدرآباد: یوں تو حیدرآبادی کھانے دنیا بھر میں مشہور و مقبول ہیں، لیکن شادیوں کے کھانے کی بات کچھ اور ہی ہے، اور شادی کے کھانے کی طرح لذیذ کھانا بنے یہ ہر کھانا بنانے والے کی دیرینہ خواہش ہوتی ہے۔ آئیے آج ہم حیدرآبادی شادیوں کا مشہور ریڈ چکن بنانا سیکھتے ہیں، جو نہایت ہی آسان ہیں۔

  • ریڈ چکن کس طرح بنائیں
  • 750 گرام چکن کو بڑے سائز کے ٹکڑوں کٹ کروا لیں
  • دہی 100 گرام ڈالیں
  • لال مرچ حسب ذائقہ
  • ہلدی حسب ضرورت
  • نمک حسب ضرورت
  • گرم مالہ ایک چائے کا چمچ
  • ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کا چمچ
  • تماٹر ساس دو چائے کا چمچ ڈالیں
  • دو چائے کا چمچ ریڈ چلی ساس
  • گرین چلی ساس دو چائے کا چمچ
  • ایک چائے کا چمچ سویا ساس
  • ریڈ فوڈ کلر دو چٹکی، یہ اسکپ بھی کر سکتے ہیں
  • کھانے کا سوڈا دو چٹکی ڈالیں
  • نصف لیمو کا رس ڈالیں
  • آٹھ بادام اور آٹھ کاجو کا پاوڈر بنالیں، اس کو ان سب میں مکس کردیں
  • تیل حسب ضرورت ڈالیں
  • اب اس کو دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں

اس کے بعد تیز آگ پر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد دس منٹ تک ہلکی آگ پر پکائیں، بیچ میں چمچ چلاتے رہیں جب تک پانی خشک ہو جائے۔ پھر کیا ہے۔ لیجیے شادیوں والا ریڈ چکن تیار ہے۔ آپ اس کو روٹی کے ساتھ یا دال چاول کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اوپر ذکر کیے گئے مسالے اور ان کی مقدار ہی اس ڈش کا سکریٹ ہے۔ ریڈ چکن تیار کرتے وقت اس کا خاص خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.