ETV Bharat / health

بلیک یا دودھ والی۔۔۔ شوگر کے مریض ان میں سے کون سی چائے پی سکتے ہیں؟ - TEA FOR DIABETIC

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 24, 2024, 8:37 AM IST

Updated : Jun 24, 2024, 10:23 AM IST

شوگر کا مریض اپنی ڈائٹ کا خاص خیال کرتے ہیں۔ کیا اور کب کھانا ہے اور اس سے بیماری میں اضافہ تو نہیں ہوگا اس کا ذیابیطس کے مریض ہمیشہ خیال کرتے ہیں۔ ذیابیطس کے مریض چائے کے معاملے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ شوگر کے مریض کو کس طرح کی چائے پینی چاہیے۔

بلاک یا یا دودھ والی۔۔۔ شوگر کے مریض ان میں سے کون سی چائے پی سکتے ہیں؟
بلاک یا یا دودھ والی۔۔۔ شوگر کے مریض ان میں سے کون سی چائے پی سکتے ہیں؟ (Getty Images)

حیدرآباد: آج کل جو بیماری سب سے زیادہ تیزی سے انسانی زندگی میں داخل ہو رہی ہے اس کا نام ذیابیطس یعنی شوگر کی بیماری ہے۔ خراب طرز زندگی اس مسئلہ کی اہم وجہ ہے۔

  • ذیابیطس کیا ہے؟

بھاگ دوڑ سے بھری اس زندگی میں لوگ اپنے کھانے پینے کا صحیح سے خیال نہیں رکھ پاتے۔ خراب طرز زندگی ہی ایک ایسی وجہ ہے جس سے ذیابیطس آپ کی زندگی میں داخل ہو جاتی ہے۔ ذیابیطس کی بیماری ایک ایسی حالت ہے جب جسم میں خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ خون میں شکر کی سطح میں اضافہ خون کی شریانوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتا ہے۔ ایسی حالت میں دل سے متعلق امراض کا خطرہ ہو بڑھ جاتا ہے۔

  • شوگر کے مریضوں کی طرز زندگی:

ذیابیطس کے مریض اپنی روزانہ کے شیڈول میں خوراک کا خاص خیال رکھتے ہیں، خاص طور پر شوگر کے مریض میٹھی چیزوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ لیکن ایسے بہت سے لوگ ہیں جو چائے کے عادی ہوتے ہیں۔ ذیابیطس ہونے کے بعد یہ لوگ چائے سے پرہیز نہیں کر پاتے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا شوگر کے مریض دودھ کی چائے پی سکتے ہیں؟

  • کیا کہتے ہیں ماہرین:

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ دودھ سے بنی چینی والی چائے پینے سے گریز کریں کیونکہ شکر جسم میں شوگر لیول کو بڑھا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر دودھ اور چینی والی چائے سے پرہیز کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ دونوں کا مرکب نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

  • ہربل چائے کا استعمال ذیابیطس میں فائدہ مند ہے:

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریض اگر چائے سے پرہیز نہیں کر سکتے تو انہیں ہربل چائے پینا چاہیے، کیونکہ اس سے نقصان کا خطرہ نہیں ہوتا۔ جڑی بوٹیوں والی چائے میں کیلشیم، پوٹاشیم، میگنیشیم اور وٹامن اے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹس، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی مائکروبیل پائے جاتے ہیں جو ذیابیطس میں فائدہ مند ہیں۔

  • ان چائے سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کریں:

صحت کے ماہرین کا ماننا ہے کہ جن لوگوں کو شوگر کی بیماری ہو چکی ہے ایسے میں انھیں چاہیئے کہ وہ دارچینی سے بنی چائے پینے کی عادت ڈال لیں۔ کیونکہ دار چینی سے خون میں شوگر کی سطح کنٹرول میں رہتی ہے، یہی نہیں اس سے جسم میں انسولین پیدا کرنے کی بھی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ شوگر کے مریض کالی چائے (بلیک ٹی) کا بھی استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں موجود اینٹی انفلامیٹری عناصر سوجن کو کم کرنے اور بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ گڑھل (Hibiscus) کی چائے جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور وٹامن سی نہ صرف بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے بلکہ شوگر کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے۔

(ڈسکلیمر: یہاں دی گئی صحت سے متعلق معلومات اور مشورے صرف آپ کی معلومات کے لیے ہیں۔ ہم یہ معلومات ماہرین صحت کے مطالعے اور مشورے کی بنیاد پر شیئر کر رہے ہیں۔ لیکن بہتر ہوگا کہ آپ ان پر عمل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔)

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 24, 2024, 10:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.