گیا: طب کا یونانی نظام قدیم ترین طبی نظاموں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک جامع طبی نظام ہے جو جسم کے مختلف حالات سے نمٹتا ہے۔ گیا ضلع میں واقع نظامیہ یونانی میڈیکل کالج ہے جہاں سنگین مرض کی بہترین دوا فراہم کی جاتی ہے، یہاں لوگ دور دور سے آتے ہیں۔ تاکہ وہ انتہائی کم پیسوں میں علاج کرا سکیں، نظامیہ کالج و اسپتال کو سنہ 1980 میں امارت شرعیہ کے سابق امیر شریعت حضرت مولانا سید نظام الدین علیہ الرحمہ نے قائم کیا تھا، امیر شریعت کی دراندیشی اور مقصد تھا کہ یہاں قوُم کے غریب نونہال ڈاکٹر بنیں اور یونانی نظام کو عام کر غریبوں کا انتہائی کم پیسوں میں علاج ہو۔
پرنسپل ڈاکٹر شمشاد حسین اور ڈاکٹر سید عمران احمد ایچ او ڈی ای این ٹی نے کہا کہ نظامیہ میں آج بھی ڈاکٹر کی فیس اور دوا کا خرچ سبھی ملا کر 10 روپے ہیں، اس کا مقصد قدیم ترین طب یونانی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔ عالمی وبا کورونا کے بعد گیا ضلع میں یونانی علاج کی طرف لوگوں کا رجحان بڑھا ہے خاص کر عام بیماریوں میں لوگ اس طب نظام کو ہی اپنا رہے ہیں۔ بہار میں کئی یونانی میڈیکل کالج اور اسپتال ہیں۔ یہاں گیا ضلع میں گیا چاکند روڈ پر رسول پور کے قریب نظامیہ یونانی میڈیکل کالج اسپتال ہے۔ جہاں مریضوں کی بڑی بھیڑ رہتی ہے۔ یہاں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کا صرف 10 روپے میں علاج کیا جاتا ہے اور تین دن کی ادویات مفت دی جاتی ہیں۔
بہار میں ہے قدیم روایت
بہار میں صدیوں سے جڑی بوٹیوں سے بیماریوں کا علاج کرانے اور کرنے کی روایت ہے۔ فوائد سے بھرپور یہ علاج بہار کے تقریباً ہر علاقے میں مقبول تھا اور اب بھی ہے۔ تاہم آج کچھ علاقوں میں عام لوگوں میں اس کی پہنچ کم ہو گئی ہے، لیکن لوگوں کا ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو اب بھی جڑی بوٹیوں کی ادویات یعنی یونانی نظام طب کو اپناتا ہے۔ اس سے پہلے گھروں اور کھیتوں میں جڑی بوٹیوں سے دوائی کے پودے، درخت وغیرہ کا ہونا عام بات تھی لیکن اب شہروں اور دور دراز دیہاتوں میں بھی اس میں نمایاں کمی آئی ہے۔ طب کا یونانی نظام قدیم ترین طبی نظاموں میں سے ایک ہے۔ یہ ایک جامع طبی نظام ہے جو جسم کے مختلف حالات سے نمٹتا ہے۔ یہ نظام فطرت میں مربوط ہے اور حفاظتی علاج اور بحالی صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یونانی طب میں علاج سے زیادہ بیماری کی روک تھام اور صحت کے فروغ پر زور دیا جاتا ہے۔ یہ انسانی صحت کی حالت پر مشتمل اور ماحولیاتی حالات کے اثر کو بھی تسلیم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
گیا: طب یونانی کے ڈاکٹروں نے خون عطیہ کرکے مثال پیش کی - Donation Camp in Gaya