ETV Bharat / entertainment

آرین خان برازیلین اداکارہ لاریسا بونیسی سے کر رہے ہیں ڈیٹنگ؟ - Aryan Khan - ARYAN KHAN

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار آرین خان کا نام برازیل کی ایک اداکارہ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

آرین خان برازیلین اداکارہ لاریسا بونیسی سے کر رہے ہیں ڈیٹنگ؟

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 5:52 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ اس بار ان کے لائم لائٹ میں آنے کی وجہ بہت خاص مانی جارہی ہے۔ یوں تو سبھی جانتے ہیں کہ آرین خان اپنی فلم اسٹارڈم سے بالی ووڈ میں بطور ہدایت کار ڈیبیو کررہے ہیں لیکن اس بار ان کے سرخیوں میں آنے کی وجہ ایک پراسرار لڑکی ہے۔ اطلاع ہے کہ آرین خان اس خوبصورت بیوٹی کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آرین خان کی پراسرار گرل فرینڈ کون ہے؟

غور طلب ہو کہ آرین خان کا نام کبھی اننیا پانڈے اور کبھی شنایا کپور کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، لیکن آرین نے ان کے مبینہ افیئر کی افواہوں پر کبھی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ اس بار آرین خان کا نام برازیلین اداکارہ لاریسا بونیسی سے جوڑا گیا ہے۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آرین اور لاریسا بونیسی ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

وضح رہے کہ آرین خان اور لاریسا بونیسی کے مبینہ افیئر کی خبریں سوشل میڈیا پر اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب ایک Reddit صارف نے ان دونوں اسٹارز کی ایک ساتھ ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں آرین خان اور لاریسا بونیسی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اب صارفین نے اس ویڈیو پر ایکشن شروع کر دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'کچھ دن پہلے میں نے پڑھا تھا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔'

صارف نے مزید لکھا کہ جب میں نے یہ دیکھا تو میں آرین خان کے انسٹاگرام پر گیا اور دیکھا کہ آرین لاریسا بونیسی کی پوری فیملی کو فالو کرتے ہیں اور لاریسا بونیسی بھی آرین کے پورے خاندان کو فالو کر رہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں آرین نے ایک تحفہ بھی لاریسا بونیسی کی والدہ کو ان کی سالگرہ پر بھیجا تھا۔

کون ہیں لاریسا بونیسی؟

لاریسا بونیسی ایک ماڈل اور ڈانسر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ مزید یہ کہ وہ وشال مشرا کے کئی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں۔ لاریسا بونیسی کو اکشے کمار اور جان ابراہم کی فلم دیسی بوائز کے گانے 'صبح ہونے نا دے' میں بھی دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.