حیدرآباد: پیرس اولمپکس 2024 میں فائنل میں پہنچنے کے بعد بعض وجوہات کی بنا پر نااہل قرار دی گئیں ونیش پھوگاٹ پر بالی ووڈ کی دو نامور اداکاروں کنگنا رناوت اور سوارا بھاسکر کے درمیان نونک جھونک دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں نے ونیش کے فائنل تک پہنچنے کے کامیاب سفر کو الگ الگ رخ دیا ہے۔ ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے اپنی ناقابل فراموش جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔
تاہم، فوگاٹ کی جیت پر ہونے والی تقریبات کے ساتھ بالی ووڈ شخصیات کے متضاد خیالات بھی ہیں۔ کنگنا رناوت، جو اپنی بے باک طبیعت کے لیے جانی جاتی ہیں،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، فوگٹ کی جیت کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کو دیا۔
Don’t let ‘em steal your credit @Phogat_Vinesh … the sweat, blood and tears were yours then and now! #GoForGold We are already so proud of you! ❤️🇮🇳 pic.twitter.com/C7a3rr1q1i
— Swara Bhasker (@ReallySwara) August 6, 2024
مزید پڑھیں: عشق مرشد کے بعد بلال عباس کا نیا ڈرامہ، پریمیئر دیکھ کر مداح دیوانے ہوگئے
کوئن اداکارہ نے ونیش پھوگاٹ کی مظاہروں میں شرکت کا حوالہ دیا اور مبینہ طور پر ان کی طرف سے اٹھائے گئے نعروں کا متنازعہ حوالہ دیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی گئی تھی۔ اس کے باوجود بھی کہ فوگاٹ کو تربیت میں وسیع تعاون کے ساتھ بھارت کی نمائندگی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
رناوت نے اسے جمہوریت کا ثبوت قرار دیتے ہوئے اس کھلاڑی کی کامیابی کا سہرا وزیراعظم مودی کی حکمرانی کو دیا۔جبکہ ونیش کی کامیابی کو سوارا بھاسکر نےذاتی محنت بتایا۔