کانپور: اترپردیش کے شہر کانپور کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس بار سنگنگ ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 14 کا ٹائٹل کانپور شہر کے نام رہا۔ کانپور کے رہنے والے ویبھو گپتا نے اپنے فن اور عوام میں اپنی مقبولیت کے بدولت اپنے حریفوں کو شکست دے کر جیت حاصل کی ہے۔
کانپور کے علاقے کلیان پور کے رہائشی ویبھو گپتا سنگنگ ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 14 کے فاتح قرار دیے گئے۔ تقریباً پانچ ماہ کے اتار چڑھاؤ اور سخت مقابلے کے بعد اتوار کی رات فائنل میں پہنچنے والے ٹاپ 6 شرکا میں سے ویبھو گپتا کو عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر فاتح قرار دیا گیا۔
غور طلب ہو کہ شو کا فاتح قرار ہونے پر ویبھو کو 25 لاکھ روپے، ٹرافی اور ایک کار بھی دی گئی۔ وہیں ویبھو کے مدمقابل کولکتہ کے شوبھودیپ داس چودھری دوسرے اور راجستھان کے پیوش پنوار تیسرے نمبر پر رہے۔ گلوکار سونو نگم، گلوکارہ نیہا ککڑ اور موسیقار پیارے لال رام پرساد شرما نے فائنل ایپی سوڈ میں بطور مہمان شرکت کی۔
ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 14 کے فاتح قرار ہونے کے بعد ویبھو نے صحافیوں سے کہا کہ ملک کے لوگوں نے انہیں فاتح بنایا ہے۔ لوگوں نے میری آواز کو پسند کیا جس کی وجہ سے میں جیت گیا۔ ویبھو گپتا نے مزید کہا کہ وہ شو میں جیتنے والی رقم سے ممبئی میں ایک اسٹوڈیو بنائیں گے۔ ممبئی میں میرا اپنا اسٹوڈیو ہونا ہمیشہ میرا خواب تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
- کشمیری گلوکار کا انڈین آئیڈل 14 کے ٹاپ 20 میں شامل ہونے تک کا سفر
- ڈوڈہ میں انڈین آئیڈل سیکنڈ رنراپ کا خطاب جیتنے پر چراغ کوتوال کا خیرمقدم
قابل ذکر ہو کہ رزلٹ کے اعلان کے دوران جیسے ہی گلوکار سونو نگم نے ویبھو کا ہاتھ اٹھایا تو کچھ دیر کے لیے سبھی حیران رہ گئے۔ تاہم اس کے بعد ہی ویبھو کے گھر والوں نے ویبھو کو گلے لگایا اور خوشی کے آنسو بہائے۔