حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اور متنازع بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت اپنے بے لگام بیانات کی وجہ سے کافی ٹرول ہو رہی ہیں۔ جب سے کنگنا رناوت بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ بنی ہیں، تب سے وہ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں کنگنا رناوت نے سکھ برادری کو یہ کہہ کر مشتعل کر دیا کہ کسانوں کی تحریک میں عصمت دری کے واقعات اور لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ کنگنا یہ بیان ایسے وقت دے رہی ہیں جب ان کی فلم ایمرجنسی چھ ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
What is happening in our nation? People are openly threatening the life of BJP MP and Bollywood actress 𝗞𝗮𝗻𝗴𝗮𝗻𝗮 𝗥𝗮𝗻𝗮𝘂𝘁 simply for portraying India's history. Is it wrong to tell the story of the Iron Lady of India, who is celebrated as one of the country's strongest… pic.twitter.com/w1QWJhAkG3
— Rahul Chauhan (@RahulCh9290) August 26, 2024
حال ہی میں فلم ایمرجنسی کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے۔ اس ٹریلر سے بھی سکھ برادری کو دکھ پہنچا ہے اور اب کنگنا کو سر قلم کرنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
دراصل، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں کنگنا رناوت کو چپل سے مارنے اور ان کا سر قلم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ کنگنا رناوت نے پنجاب پولیس کو ٹیگ کرکے اس وائرل ویڈیو کو ایکس پر شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ نے فلم ایمرجنسی ریلیز کی تو آپ کو سردار ماریں گے، آپ کو پہلے ہی تھپڑ مارے جا چکے ہیں، مجھے اپنے ملک پر اتنا بھروسہ ہے کہ میں پراوڈ انڈین ہوں اور اگر میں آپ کو کہیں بھی دیکھو گا یا میرے ملک میں اگر کہیں بھی دیکھوں گا۔ خاص طور پر مہاراشٹر میں ہم اپنے ہندو، عیسائی اور مسلمان بھائیوں کے ساتھ آپ کا ایک خاص انداز میں استقبال کریں گے۔'
اس وائرل ویڈیو میں ایک اور سکھ شخص ستونت سنگھ اور بینت سنگھ کو یاد کر رہا ہے۔ وہ شخص دھمکی آمیز انداز میں کہتا ہے کہ 'بابا دیپ سنگھ نے بغیر شیش کے ہاتھ میں کھنڈا لے کر جنگ لڑی تھی۔ تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور اگر فلم میں یہ نظر آئے کہ وہ دہشت گرد ہے تو یاد رکھیں کہ جس شخص کو آپ دکھا رہے ہیں، اس کے ساتھ کیا ہوا، یہ مت بھولیں کہ ستونت سنگھ اور بینت سنگھ کون تھے۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم پر انگلیاں اٹھی ہیں، اسے کیسے توڑا جائے تو اس سنت کے لیے ہم اپنا سر بھی کٹوا لیں گے اور اگر کٹوا سکتے ہیں تو کاٹ بھی سکتے ہیں۔'
مزید پڑھیں: شادی کے اتنے سالوں بعد بھی شاہ رخ خان بیوی کے پرس کو ہاتھ نہیں لگاتے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
آپ کو بتاتے چلیں فلم ایمرجنسی میں کنگنا رناوت نے آزاد بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم 1975 میں اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی پر مبنی ہے۔