ETV Bharat / entertainment

بامبے ہائی کورٹ نے فلم ہم دو ہمارے بارہ کی ریلیز کی اجازت دے دی، لیکن شرائط کیا ہیں جاننے کے لیے پڑھیے - Hum Do Hamare Baarah - HUM DO HAMARE BAARAH

بامبے ہائی کورٹ نے فلم ہم دو ہمارے بارہ کی ریلیز کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم کورٹ نے اس سلسلہ میں شرط عائد کر دی ہے کہ اس فلم میں سے دو متنازعہ ڈائیلاگ کو ہٹایا جانا ضروری ہے۔ اسی شرط پر فلم کو ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

The Bombay High Court allowed the release of the film Hum Do Hamare Baarah
بامبے ہائی کورٹ نے فلم ہم دو ہمارے بارہ کی ریلیز کی اجازت دے دی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 12:10 PM IST

ممبئی: فلم ہم دو ہمارے بارہ کو لے کر ممبئی ہائی کورٹ نے دو متنازعہ ڈائیلاگ کو ہٹا کر فلم کی نمائش کی اجازت دے دی ہے۔ کورٹ نے کہا ہے کہ متنازعہ ڈائیلاگ کو فلم سے ہٹایا جانا ضروری ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ فلم میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے اور قرآن پاک کی آیت کو غلط طریقہ سے پیش کیا گیا ہے۔ منظر فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے۔ جس کے بعد معاملہ ممبئی ہائی کورٹ میں پہونچا۔ کورٹ میں دونوں فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے سماعت 10 جون کو مقرر کی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پیر کو فلم ساز نے اعلان کیا تھا کہ سنسر بورڈ کی ہدایت پر اب فلم کا ٹائٹل تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پہلے اس کا عنوان 'ہم دو ہمارے بارہ' تھا، لیکن اب اسے 'ہمارے بارہ' میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے فلم ہم دو ہمارے بارہ پر اعتراض جتایا - All India Muslim Personal Law Board

اداکار انو کپور اور پریتوش ترپاٹھی کی فلم ہمارے بارہ کو لے کر مسلسل تنازعہ چل رہا ہے۔ بدھ کو ممبئی ہائی کورٹ نے فلم کی ریلیز 14 جون 2024 تک ملتوی کر دی تھی۔ پونے کے ایک شخص کی جانب سے عرضی داخل کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فلم 'ہمارے بارہ' 7 جون کو ریلیز ہونا تھی لیکن کورٹ میں سنوائی کے بعد اس کی ریلیز 14 جون تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ قانونی مداخلت کا آغاز اظہر تمبولی کی طرف سے دائر کی گئی ایک پٹیشن کے ذریعہ کیا گیا ہے، جس کی نمائندگی وکلاء میور کھانڈے پارکر، انیسہ چیمہ اور ریکھا مسلے کر رہے ہیں۔ درخواست میں فلم کے مواد کو چیلنج کرتے ہوئے الزام لگایا گیا ہے کہ اس میں اسلامی جذبات اور قرآن کی غلط ترجمانی کی گئی ہے۔

کھانڈی پارکر نے خاص طور پر فلم کے ٹریلر اور دیگر پروموشنل مواد میں دکھائے گئے قابل اعتراض مکالموں پر روشنی ڈالی اور اس کے U/A سرٹیفکیشن کی مناسبت کے خلاف دلیل دی۔ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) کی نمائندگی کرنے والے ایڈووکیٹ ادویت سیٹھنا نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی جانچ سی بی ایف سی کمیٹی نے کی تھی جس نے سرٹیفکیشن دینے سے پہلے کچھ مناظر کو ہٹانے کے لیے کہا تھا۔ لیکن سیٹھنا نے سی بی ایف سی کے دائرۂ اختیار کی حدود کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ فلموں کو ریگولیٹ کرتی ہے تو اس کا ٹریلرز اور پروموشنز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.