ETV Bharat / entertainment

عام انتخابات پر بولے شاہ رخ خان، بتایا کس کو کریں ووٹ - Shah Rukh Khan - SHAH RUKH KHAN

لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے ملک کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔ غور طلب ہے کہ ممبئی میں 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔

Shah Rukh Khan
اپنے ملک کے بہترین مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں: شاہ رخ خان (Photo: ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 6:18 PM IST

ممبئی: 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے، جس میں ریاست مہاراشٹر بھی شامل ہے۔ ووٹنگ سے قبل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ہفتے کے روز ملک کے لوگوں کو اپنے ووٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے تمام اہل وطن سے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں آگے آنے اور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا کہ 'آئیے ایک بھارتی کے طور پر اپنا فرض ادا کریں اور اپنے ملک کے بہترین مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ووٹ دیں۔ آگے بڑھیں اور اپنے ووٹ دینے کے حق کو فروغ دیں۔' شاہ رخ خان کی یہ پوسٹ یقینی طور پر ان کے مداحوں کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گی۔

مداحوں نے فلم جوان کو یاد کیا

ووٹنگ کے بارے میں شاہ رخ خان کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ان کے بہت سے مداحوں نے ان کی بلاک بسٹر فلم 'جوان' سے ان کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے انتخابات کے حوالے سے دو منٹ طویل بات کی ہے۔ اس میں انہوں نے ووٹنگ کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ صحیح امیدوار کا انتخاب کرنا کتنا ضروری ہے۔ جس میں ذات پات، مذہب یا نسل کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہ ہو۔

ویڈیو میں عوام کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا ہے کہ آپ کو انتخابات میں کھڑے امیدواروں سے سوالات کرنے کا پورا حق ہے۔ ان سے پوچھیں کہ وہ اگلے 5 سالوں میں آپ کے لیے کیا کریں گے۔ اگر آپ کے خاندان میں کوئی بیمار ہو جائے تو اس کے علاج کے لیے کیا کریں گے؟ آپ مجھے نوکری دلانے کے لیے کیا کریں گے؟

سلمان خان نے بھی اپیل کی

اس سے قبل جمعہ کو بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جاری انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ضرور جائیں۔

انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ 'میں سال میں 365 دن ورزش کرتا ہوں، چاہے کچھ بھی ہو، اور اب میں 20 مئی کو ووٹ ڈالنے جا رہا ہوں، چاہے کچھ بھی ہو۔ تو جو چاہو کرو دوست، لیکن جاؤ اور ووٹ دو اور اپنی بھارت ماتا کو پریشان نہ کرو.. بھارت ماتا کی جیے۔

قابل ذکر ہو کہ پانچویں مرحلے میں ممبئی کی 6 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے 1 جون تک سات مرحلوں میں منعقد ہو رہے ہیں۔ جس کے نتیجے کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.