ETV Bharat / entertainment

اننت رادھیکا کی پری ویڈنگ میں چھائے تینوں خان، شاہ رخ، سلمان، عامر نے ڈانس فلور کو لگائی آگ - اننت رادھیکا پری ویڈنگ

SRK, Salman, Aamir khan Naatu Naatu Dance اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ کا دوسرا دن بہت خاص تھا۔ اس شاندار پارٹی میں بالی ووڈ کے تینوں خان نے اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کیا۔ اس خاص لمحے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ دیکھیں ویڈیو...

اننت رادھیکا کی پری ویڈنگ میں چھائے تینوں خان

author img

By ETV Bharat Entertainment Team

Published : Mar 3, 2024, 11:49 AM IST

Updated : Mar 3, 2024, 12:31 PM IST

جام نگر (گجرات): اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ کے دوسرے دن بالی ووڈ کے تینوں خان نے ڈانس فلور کو آگ لگا دی۔ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے رام چرن اور این ٹی آر جونیئر کی بلاک بسٹر فلم 'آر آر آر' کے گانے 'ناٹو ناٹو' کے ہک اسٹیپ کو بخوبی پرفارم کیا۔ شاہ رخ، سلمان اور عامر برسوں بعد ایک ساتھ نظر آئے اور اپنی شاندار اور مزیدار پرفارمنس سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

گالا نائٹ کا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ایس آر کے کے ایک فین کلب کی طرف سے ایکس پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں، شاہ رخ، سلمان اور عامر کو پارٹی کے لیے کرتا پاجامہ پہنے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کو 'مجھ سے شادی کروگی' کے مشہور گانے 'جینے کے ہیں چار دن' اور 'رنگ دے بسنتی' کا 'مستی کی پاٹھ شالہ' 'چھائی چھائیاں' پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں شاہ رخ خان کو اپنی بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' کے گانے 'جھوم جو پٹھان' پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اس سال کے آخر میں صنعت کار ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ اس پارٹی میں شاہ رخ، سلمان اور عامر کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی اور ستارے بھی نظر آئے۔ ان میں سدھارتھ ملہوترا، کیارا ایڈوانی، سیف علی خان، کرینہ کپور خان، ورون دھون، انیل کپور، سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور شامل ہیں۔ اس پارٹی میں رانی مکھرجی، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی نظر آئیں۔

ایم ایس دھونی، روہت شرما اور سچن ٹنڈولکر جیسی کھیلوں کی مشہور شخصیات پارٹی میں شرکت کے لیے پہنچیں۔ پارٹی کے پہلے دن ایک خصوصی ڈرون شو دیکھا گیا جس کے بعد پاپ گلوکارہ ریحانہ کا شاندار پرفارمنس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت امبانی رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں پہنچی دنیا بھر کی مشہور ہستیاں

کرن راؤ نے مسنگ لیڈیز میں سابق شوہر عامر خان کو مسترد کیوں کیا؟
دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024: فاتحین کی فہرست پر ایک نظر

Last Updated : Mar 3, 2024, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.