ETV Bharat / entertainment

راحت فتح علی خان نے ملازم کی چپل سے پٹائی کی، ویڈیو وائرل پر گلوکار کی صفائی - Rahat Fateh thrashes student

Rahat Fateh Ali Khan video: معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے گھر کے ایک ملازم کی 'بوتل' کے لیے چپل سے پٹائی کی۔ پٹائی کا ویڈیو وائرل ہونے پر گلوکار نے صفائی دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان کر کے اس پورے معاملے پر بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں...

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 9:27 AM IST

Updated : Jan 28, 2024, 12:57 PM IST

ممبئی: پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وہ اپنے گانے کے لیے نہیں بلکہ اپنے ایک ذاتی ویڈیو کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہیں۔ راحت فتح علی خان کا چپل سے اپنے اسٹاف کو پیٹنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں خان کو گھریلو ملازم سے 'بوتل' کے بارے میں پوچھتے ہوئے سنا گیا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد گلوکار نے ایک بیان جاری کر کے صفائی پیش کی۔

وائرل ویڈیو میں راحت فتح خان کو ایک شخص کو چپل سے مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کُرتا پہنے ہوئے راحت فتح علی خان اس شخص کو بار بار مارتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران اس سے 'بوتل' کے بارے میں پوچھتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مار کھانے والے ملازم نے کہا کہ اس سے ایک بوتل گم ہو گئی تھی۔ جانکاری کے مطابق، وہ بوتل 'دم کیے ہوئے پانی' کی تھی۔ اس شخص نے کہا کہ 'جن لوگوں نے ویڈیو پھیلایا ہے وہ میرے 'استاد' کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔'

بعد ازاں راحت فتح نے انسٹاگرام پر کچھ ویڈیوز شیئر کیں۔ ایک ویڈیو میں وہ اس شخص کے ساتھ کھڑے ہو کر پورے واقعے پر بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے گلوکار نے کیپشن میں لکھا ہے، 'وہ جو بھی کہے، جس طرح سے وہ اسے مار رہے تھے، اسے درست نہیں کہا جا سکتا۔ یہ آپ کی شاگردی ہے۔ ہر انسان کی عزت نفس ہے۔ جتنا بھی شاگرد ہو، اسے جوتے مارنا جائز نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

ویڈیو میں راحت فتح علی خان نے وائرل ہونے والے ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان سے غلطی ہوئی جس کی انہیں سزا ملی تاہم بعد میں انہوں نے معافی بھی مانگی۔ اس ویڈیو کے علاوہ گلوکار نے دو اور ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں، جن میں وہ ملازم پورے واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

Last Updated : Jan 28, 2024, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.