ETV Bharat / entertainment

کشمیر میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین کے آخری مراحل کی شوٹنگ مکمل - Singham again shoot in Srinagar - SINGHAM AGAIN SHOOT IN SRINAGAR

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن، جیکی شراف اور ڈائریکٹر سنیل راڈرگیز سنگھم فلم کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں کشمیر میں ہیں۔ اس دوران وہ وہاں کی خوبصورتی سے محزوز ہو رہے ہیں۔ جہاں انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی کو ویڈیو میں قید کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

SINGHAM AGAIN SHOOT IN SRINAGAR
کشمیر میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین کے آخری مراحل کی شوٹنگ مکمل (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 7:56 PM IST

کشمیر میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین کے آخری مراحل کی شوٹنگ مکمل (Video: Etv Bharat)

سرینگر: بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن، جیکی شراف اور ڈائریکٹر سنیل راڈرگیز سنگھم فلم کی شوٹنگ کے لیے ان دنوں کشمیر میں ہیں۔ اس دوران وہ وہاں کی خوبصورتی سے محزوز ہو رہے ہیں۔

جیکی شراف اور فلم سنگھم کے ڈائریکٹر سنیل راڈرگیز نے اپنے ویڈیو پیغام میں سرینگر کی خوبصورتی کی تعریفیں کی۔ جیکی شراف نے سرینگر کے ایک باغ میں ویڈیو بنایا اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے وہاں کی قدرتی خوبصورتی کی خوب تعریف کی۔ جبکہ سنیل راڈرگیز نے ڈل جھیل کے کنارے سے ایک ویڈیو پیغام شائع کرایا۔

غور طلب ہے کہ فلم سنگھم کے اداکاروں نے سرینگر کے زینہ کدل اور لال چوک کے گھٹنہ گھر کے پاس شوٹنگ کی۔ لال چوک میں سنگھم کی شوٹنگ کے دوران شہریوں نے بھی یہ نظارے دیکھے۔ وہیں گزشتہ روز شہر خاص کے زینہ کدل میں بھی اس فلم کی شوٹنگ کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بالی ووڈ کی کئی فلمیں کشمیر میں فلمائی گئی، جس دوران یہاں درجنوں اداکار آئے اور ویڈیو پیغام کے ذریعے کشمیر کی خوبصورتی کو لوگوں سے بیان کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ اگست 2019 کے بعد کشمیر میں بہتر صورت حال پیدا ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ نے دوبارہ وادی کا رخ کیا ہے۔

وہیں دو برس قبل جموں کشمیر انتظامیہ نے نئی فلم پالیسی کو عمل میں لایا، جس کے تحت فلم سازوں کو یہاں شوٹنگ کرنے کے لیے سبسڈی کے علاوہ رعایات و مراعات دی جاتی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ہے کہ کشمیر میں فلم سازی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔

نوے کی دہائی میں وادی کشمیر کے صحت افزا مقامات گلمرگ، پہلگام اور دیگر مقامات پر فلم سازی کی جاتی تھی، تاہم ناسازگار حالات کے سبب یہ سلسلہ بند ہو گیا تھا۔ اب یہاں فلم سازی کے علاوہ شہر سرینگر میں ایک بڑا سینما بھی کھولا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.