ETV Bharat / entertainment

مکیش امبانی دیپیکا پڈوکون سے ملنے اسپتال گئے، اداکارہ کی نوزائیدہ بیٹی کو دعائیں دیں - Deepika Padukone and Mukesh Ambani - DEEPIKA PADUKONE AND MUKESH AMBANI

ملک کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی حال ہی میں ماں بننے والی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ان کی نوزائیدہ بیٹی سے ملنے اسپتال گئے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں

مکیش امبانی دیپیکا پڈوکون سے ملنے اسپتال گئے، اداکارہ کی نوزائیدہ بیٹی کو دعائیں دیں
مکیش امبانی دیپیکا پڈوکون سے ملنے اسپتال گئے، اداکارہ کی نوزائیدہ بیٹی کو دعائیں دیں (IANS/ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 2:20 PM IST

ممبئی: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 8 ستمبر کو اپنے پہلے بچے کے والدین بن گئے۔ دپیکا نے بیٹی کو جنم دیا ہے، جس کے باعث اسٹار اداکارہ کے گھر میں خوشیوں کا موسم ہے۔ دیپیکا نے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔دیپیکا اور رنویر ابھی تک اسپتال میں ہیں اور رشتہ دار ان سے ملنے آرہے ہیں۔ اس دوران کل رات ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی اسپتال پہنچے اور دیپیکا اور ان کے نوزائیدہ بچی کا حال لیا۔

مکیش امبانی دیپیکا اور ان کے بچے سے ملنے پہنچے

مکیش امبانی کو اسپتال کے باہر اپنی گاڑی میں دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مکیش امبانی ہسپتال جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دیپیکا پڈوکون شادی کے 6 سال بعد ماں بن گئی ہیں۔ رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون سے سال 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔

رنویر اور دیپیکا 2012 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ دونوں کی ملاقات سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گولیوں کی راسلیلا رام لیلا میں دیکھی گئی تھی۔ فلم سپرہٹ ہوگئی اور دیپ ویر کی جوڑی بھی ہٹ ہوگئی۔

دپیکا اور رنویر کے لیے مبارکبادوں کا سیلاب

دیپ ویر کے گھر بیٹی کی پیدائش پر عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، پرینیتی چوپڑا سمیت کئی ستاروں نے جوڑے کو والدین بننے پر مبارکباد دی ہے، ساتھ ہی مکیش امبانی نے بھی خیریت دریافت کی ہے۔

مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیپیکا پڈوکون فلموں کلکی 2898، فائٹر اور پٹھان میں نظر آئیں۔ اب دیپیکا پڈوکون دوبارہ فلم سنگھم میں لیڈی پولیس سویگ میں نظر آئیں گی، یہ فلم دسمبر 2024 میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.