ETV Bharat / entertainment

ملیالم فلمی ستاروں نے ایودھیا پران پرتھیسٹھا تقریب پر اپنا موقف ظاہر کیا

Malayalam Film Stars on Ram Mandir ایودھیا کے رام مندر میں پران پرتیسٹھا کی تقریب کے دوران کیرالہ کی مشہور شخصیات، بشمول فلمساز عاشق ابو، اداکارہ پاروتی تِھرووت، ریما کالنگل اور دیگر نے بھارتی آئین کا تمہید شیئر کرکے اپنے موقف کا اظہار کیا۔ اس سے قبل ان لوگوں نے پی ایم مودی پر تنقید کی تھی جب انہوں نے 2021 میں رام مندر کی بنیاد رکھی تھی۔

Malayalam film stars on Ram Mandir
ملیالم فلمی ستاروں نے ایودھیا پران پرتھیسٹھا تقریب پر اپنا موقف ظاہر کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 1:33 PM IST

حیدرآباد: سال 2021 میں جب رام مندر کی بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھی تھی، اس وقت کیرالہ میں فلمی برادری نے اس تقریب کو کھلے عام ناپسند کیا اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ یہاں تک کہ کیرالہ میں ان مشہور شخصیات کے متعدد پرستاروں نے بھی وزیر اعظم کی مذمت کی۔ اب فنکاروں کا یہی گروپ ایک بار پھر 22 جنوری کو ایودھیا میں ہوئے پران پرتیسٹھا پروگرام کے لیے اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔

غور طلب ہو کہ ایودھیا کے رام مندر میں پران پرتیسٹھا کی تقریب کے دوران ملیالم فلمی ستاروں اور کارکنوں نے اپنے متعلقہ سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھارتی آئین کی تمہید پوسٹ کرکے اپنا موقف واضح کیا۔ ڈائریکٹر عاشق ابو، اداکارہ پاروتی تِھرووت، ریما کالنگل، ٹرانس جینڈر کارکن شیتل شیام اور رشمی ستیش سمیت دیگر نے بھارتی آئین کی تصویر شیئر کرکے رام مندر کی تقریب پر تنقید کیا۔

پاروتی نے فیس بک پر بھارتی آئین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "ہمارا بھارت۔" وہیں عاشق ابو نے بھی اسی تصویر کو کیپشن کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "بھارت! خودمختار، سوشلسٹ، سیکولر اور جمہوری۔" جبکہ ریما کالنگل نے کیپشن میں لکھا کہ "انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے والا بھارت۔"

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پچھلے سالوں کے برعکس ان مشہور شخصیات کی پوسٹس کی حمایت میں اب کمی دیکھی جارہی ہے۔ ان کے کمنٹ باکس میں جئے شری رام سے بھرے تبصرے کیے گیے ہیں۔ جن میں بہت سے اکاؤنٹس شمالی بھارت سے ہیں، لیکن صارفین کی ایک قابل ذکر تعداد کیرالہ سے بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.