ETV Bharat / entertainment

میسور کورٹ کا فلم میدان پر روک لگانے کا حکم - Maidaan Plagiarism Row

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 12:48 PM IST

Updated : Apr 10, 2024, 7:42 PM IST

اجے دیوگن کی فلم میدان ریلیز سے قبل تنازع کا شکار ہوگئی ہے۔ فلم پر ایک کہانی لکھنے والے نے سرقہ کا الزام لگایا ہے، جس میں میسور کورٹ کی طرف سے فلم پر روک لگا دیا گیا ہے۔

Maidaan Plagiarism Row
میسور کورٹ کا فلم میدان پر روک لگانے کا حکم

حیدرآباد: اجے دیوگن اسٹارر اسپورٹس بائیو گرافیکل فلم 'میدان' ریلیز سے قبل قانونی تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔ فلم کل یعنی 11 اپریل کو عید کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اس سے قبل ہی 'میدان' کے میکرز کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسور کورٹ نے 'میدان' کی کہانی چوری کرنے کے الزام میں فلم کی ریلیز پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے۔ میسور کورٹ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب فلم کل 11 اپریل کو ریلیز ہونے کے لیے باکس آفس کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ ایک عرضی گزار کی شکایت پر میسور کورٹ نے فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی ہے۔

غور طلب ہو کہ درخواست گزار انیل کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس فلم کی کہانی لنکڈن پر سال 2018 میں شیئر کی تھی اور 2019 میں اپنے نام پر رجسٹریشن بھی کروائی تھی۔ تاہم عدالت کا فیصلہ بھی درخواست گزار کے حق میں آیا ہے۔ امت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'میدان' کے بنانے والے اب حرکت میں آگئے ہیں اور فلم پر سے پابندی ہٹانے کے لیے بے چین ہیں۔

ساتھ ہی عرضی گزار انیل دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے اس کہانی پر سوکاداس سوریاونشی سے بھی بات کی تھی۔ اس بحث کے بعد انہوں نے اس کہانی کا رجسٹریشن بھی سال 2019 میں درج کرائی تھی۔ انیل نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ 'میری کہانی چوری کی گئی ہے اور اس کا نام تبدیل کرکے میدان کر دیا گیا ہے۔'

غور طلب ہو کہ یہ فلم 62-1952 کے پس منظر پر بنائی گئی ہے، جس میں ٹیم انڈیا کے سابق فٹ بال کوچ سید عبدالرحیم کی جدوجہد اور لگن کو دکھایا جائے گا۔ اجے دیوگن اس فلم میں مرکزی کردار میں نطر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ فلم 'میدان' کے ساتھ اکشے کمار اور ٹائیگر شراف اسٹارر فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' بھی 11 اپریل کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ایسے میں 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کے لیے باکس آفس پر بڑی کمائی کے لیے میدان اب صاف دکھائی دے رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 'میدان' کے میکرز آج کی تاریخ میں فلم پر سے پابندی کیسے ہٹاتے ہیں۔

Last Updated : Apr 10, 2024, 7:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.