ETV Bharat / entertainment

کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل معاملہ: منور فاروقی نے شیئر کی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والی نظم، 'مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے' - Munawar Farooqui on Kolkata Rape

کولکاتا میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد پورے ملک میں ہلچل مچ گیا ہے۔ اس واقعے پر بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ بگ باس فاتح منور فاروقی نے بھی اس پر اپنی ایک نظم کے ذریعے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Munawar Farooqui on Kolkata Rape
منور فاروقی مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 1:14 PM IST

حیدرآباد: کولکاتا عصمت ریزی کیس کے ہولناک واقعہ پر ہر کوئی ناراضگی ظاہر کر رہا ہے۔ جہاں ایک اس کیس کو لیکر ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ وہیں بالی ووڈ سے لے کر ٹی وی کی مشہور شخصیات تک سبھی نے اس واقعہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ملزموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بگ باس فاتح منور فاروقی نے بھی 12 سیکنڈ کی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے ایک نظم کے ذریعے 'مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے' کولکاتا کے معاملے پر سخت تنقید کی ہے۔

دیگر مشہور شخصیات کی طرح بگ باس فاتح منور فاروقی نے بھی کولکتہ میں پیش آنے والے خوفناک واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے خاص انداز میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس نے یقیناً بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ منور فاروقی کی نظم 'مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے' سن کر آپ کی بھی روح کانپ جائے گی۔

  • منور فاروقی کا پوسٹ:

غور طلب ہے کہ منور نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے، جو ہم سوشل میڈیا پر دیکھ رہے ہیں وہ رپورٹ ہو رہا ہے، سوچیں کہ کیا رپورٹ نہیں ہوتا؟ سوچیں اتنی ٹیکنالوجی اور اتنا کچھ حاصل کرنے کے بعد ہم کہاں ہیں؟ اگر سیاست میں آپس میں یا مذہب کے نام پر لڑنے کا وقت ہوتا تو شاید 78 سال بعد بھی یہ صورتحال نہ ہوتا۔

  • ویڈیو میں منور فاروقی نے کیا کہا:

مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے

وہ گزرتی رہی امتحانوں سے

گندی نظروں والے مہمانوں سے

وہ جلتی رہی ہے زمانوں سے

وہ آج پھر ڈر کر گھر آئی ہے دکانوں سے

کوئی کہتا ہے لکشمی ہے

کوئی کہتا ہے برکت ہے

کوئی کہتا ہے بوجھ اس کو

تو کوئی کہتا ہے مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے

رات بہت تھی، کپڑے ایسے پہنے تھے

اکیلی باہر نکلی تھی، یہ کیسا ترک ہے؟

وہ جانور، عمر اور لباس

اس کے لیے کیا فرق ہے؟

جو بیٹھتی تھی ماں باپ کے پلکوں پر

وہ خون میں کہیں لیٹی ہوئی ہے

مبارک ہو، آپ کے گھر بیٹی ہوئی ہے

یوم آزادی مبارک ہو۔

غور طلب ہے کہ اس سے قبل آیوشمان کھرانہ نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور شاعری کے ذریعے اس واقعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

منور فاروقی بیوی کی سالگرہ منانے کے بعد شوٹنگ کے لیے حیدرآباد واپس لوٹے

منور فاروقی کی دوسری شادی، دلہن کی تصویر دیکھ حیران رہ جائیں گیے آپ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.