نئی دہلی: جیا بچن ایک مشہور شخصیت ہیں جو اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرنے والی جیا بچن ایک بار پھر برہم ہوگئیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس بار ان کے غصے کا شکار کوئی اور نہیں بلکہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین بنے ہیں۔ جی ہاں جیا بچن کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اپنے شوہر اداکار امیتابھ بچن کے نام استعمال کرنے پر ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نارائن سنگھ پر غصے میں دیکھا گیا۔ کچھ ہی دیر میں جیا بچن کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اے این آئی نے راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ کے جاری اجلاس سے جیا بچن کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نارائن سنگھ نے جیا بچن کو پیر 29 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں تقریر کی دعوت کے دوران انہوں نے کہا 'محترمہ جیا امیتابھ بچن جی، مہربانی' یہ سن کر جیا بچن ڈپٹی چیئرمین کے سامنے اپنا کنٹرول کھو بیٹھیں اور بولیں جناب، جیا بچن ہی بولتے تو کافی ہوتا'
ڈپٹی چیئرمین مسکراتے ہوئے کہتے ہیں، 'یہاں پورا نام لکھا تھا، اس لیے میں نے دہرایا۔' اس پر جیا بچن کہتی ہیں 'یہ ایک نیا طریقہ ہے کہ خواتین اپنے شوہر کے نام سے جانی جائیں گی۔ ان کا اپنا کوئی وجود نہیں ہے۔ یہ نئی چیز شروع ہوئی ہے،بس میں۔۔۔۔۔
مزید پڑھیں:’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کی کامیابی پر منوج باجپئی نے کہا، تاریخ رقم کر دی
جیا بچن کے بیان پر لوگوں کا ردعمل
ویڈیو پر صارفین نے اپنی رائے دی ہے۔ بہت سے صارفین نے اسے 'بہادر' کہا اور اپنے لیے کھڑے ہونے کے ان کے فیصلے کی حمایت کی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، 'وہ ٹھیک کہہ رہی ہے۔' ایک نے لکھا ہے، 'وہ بالکل درست ہے۔ ہر انسان کا اپنا وجود ہے۔ تاہم بہت سے لوگوں نے ان کے رویے کی مذمت کی اور ڈپٹی چیئرمین کی حمایت کی۔