ممبئی: دنیا بھر میں مشہور یوٹیوبر دھرو راٹھی پہلی بار باپ بننے جا رہے ہیں۔ 9 جولائی کی رات دھرو راٹھی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو یہ خوش خبری سنائی۔
دھرو راٹھی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیوی جولی کے ساتھ تصاویر شیئر کی۔ ان تصویروں میں دھرو کی بیوی گرے کلر کے باڈی کون ڈریس میں اپنے بیبی بمپ کو دکھاتی نظر آ رہی ہیں۔ دھرو راٹھی کے یہ خوش خبری سنانے کے بعد ان کے 11 ملین سے زیادہ مداحوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی ہے۔
غور طلب ہے کہ دھرو راٹھی جو کہ ایک مشہور یوٹیوبر ہیں، یوٹیوب پر ملک اور دنیا بھر سے متعلق اہم معلومات پر ویڈیوز بنا کر مسلسل عوام کی واہ واہی کما رہے ہیں۔ گزشتہ رات دھرو نے اپنی اہلیہ جولی کے ساتھ مل کر اپنے مداحوں کو ایسی خوش خبری سنائی کہ اب ان کے مداحوں میں خوشی کی ایک الگ لہر دوڑ گئی ہے۔ دھرو راٹھی نے یہ خوش خبری سعشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر کے دی۔ دھرو نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "بے بی راٹھی ستمبر میں آ رہے ہیں۔"
واضح ہو کہ 12 گھنٹوں کے اندر 28 لاکھ سے زیادہ مداحوں نے دھرو راٹھی کی اس پوسٹ کو لائک کیا اور انہیں مبارکباد دی۔ قابل ذکر ہو کہ دھرو راٹھی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ جولی سے 24 نومبر 2021 کو ویانا (آسٹریا) کے بیلویڈیر میں ایک انٹمیٹ تقریب میں شادی کی۔ شادی کے 3 سال بعد دھرو اور ان کی بیوی پہلی بار والدین بننے جا رہے ہیں۔