ETV Bharat / entertainment

لارنس بشنوئی سلمان خان سے دشمنی ختم کرنے کے لیے تیار، 5 کروڑ روپے تاوان کا کیا مطالبہ - SALMAN KHAN

سلمان کو ایک بار پھر دھمکی ملی ہے۔ سلمان سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان
بالی ووڈ اداکار سلمان خان (AFP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2024, 4:32 PM IST

Updated : Oct 18, 2024, 4:48 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس بار ممبئی ٹریفک پولیس کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے نام دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ دھمکی آمیز پیغام میں اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تاوان کی رقم گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر مانگی گئی ہے۔

ممبئی پولیس نے کہا ہے کہ، ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ ورلی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے 5 کروڑ روپے تاوان مانگنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پیغام بھیجنے والے شخص نے لارنس بشنوئی گینگ کا قریبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور تاوان کی رقم ادا نہ کرنے پر اداکار سلمان خان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی بات کہی ہے۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ ’اسے ہلکے میں نہ لیں، اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں اور لارنس بشنوئی سے دشمنی ختم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 5 کروڑ روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی۔"

ممبئی پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو ممبئی میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری گینگسٹر لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

قبل ازیں جمعرات کو ممبئی پولیس نے شیو کمار گوتم اور ذیشان اختر کے لیے ایک لک آؤٹ سرکلر (LOC) جاری کیا تھا، جنہوں نے این سی پی لیڈر بابا صدیقی پر گولی چلائی تھی۔ ممبئی پولیس نے ابتدائی طور پر صرف شبھم لونکر کے خلاف ہی لک آؤٹ سرکلر جاری کیا تھا۔ اب پولیس نے ان دونوں کے خلاف لک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ وہ نیپال فرار ہو سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہر بارڈر اور ائیرپورٹ پر ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اب تک، ممبئی کرائم برانچ نے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جب کہ تین ابھی تک مفرور ہیں، پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔ این سی پی کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر صدیقی کو نرمل نگر میں ان کے دفتر کے باہر گولی مار دی گئی، ان کے سینے میں دو گولیاں لگیں اور انہیں ہنگامی علاج کے لیے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 18, 2024, 4:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.