ETV Bharat / entertainment

سلمان خان کی گاڑی پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام - Salman Khan - SALMAN KHAN

لارنس بشنوئی گینگ کے چار شارپ شوٹر سلمان خان کی گاڑی پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے جو ناکام ہو گیا۔ نئی ممبئی پولیس نے ان چاروں کو حملے سے قبل گرفتار کر لیا۔

سلمان خان کی گاڑی پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام
سلمان خان کی گاڑی پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 4:13 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک بار پھر سوپر اسٹار فلم اداکار سلمان خان پر حملے کی تیاریاں ناکام بنا دی۔ نئی ممبئی پولیس نے لارنس بشنوئی گینگ کے چار شارپ شوٹرز کو گرفتار کیا ہے۔ یہ چاروں ملزمان پنویل میں سلمان خان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان چاروں ملزمان کا منصوبہ سلمان خان کی گاڑی پر حملہ کرنا تھا۔ اس کے لیے لارنس بشنوئی گینگ کے یہ چار شوٹر سلمان خان کے پنویل میں واقع فارم ہاؤس کے آپاس نظر رکھے ہوئے تھے۔ اور اس دوران پولیس کو ان پر شک ہو گیا۔ نئی ممبئی پولیس نے بغیر کوئی سستی دکھائے ان شوٹروں کو پکڑ لیا۔

ممبئی پولیس کے مطابق اس گینگ کا پاکستانی اسلحہ سپلائر سے اسلحہ حاصل کرنے کا منصوبہ تھا جو ناکام ہو گیا۔ لارنس بشنوئی گینگ کے یہ چار شوٹر سلمان خان پر AK-47 اور M16 جیسے ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ ان چاروں ملزمان کی شناخت دھننجے عرف اجے کشیپ، گورو بھاٹیہ عرف نہوی، واسپی خان عرف وسیم چکنا اور رضوان خان عرف جاوید خان کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:'اوروں میں کہاں دم تھا' کا ٹیزر جاری، جانیے اجے دیوگن کی لو اسٹوری فلم کب ریلیز ہوگی؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ 14 اپریل 2024 کو سلمان خان کے گھر پر دو افراد نے فائرنگ کی تھی، جو پولیس کی حراست میں ہیں۔ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے لوگوں نے سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ پر چار راؤنڈ فائر کیے اور سیدھا گجرات کا راستہ اختیار کیا۔ اسی وقت بھج پولیس نے ان دو ملزمان ساگر پال اور وکی گپتا کو کچھ سے گرفتار کیا تھا اور پھر ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے اب تک 10 سے زائد ملزمان کو پکڑا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.