ETV Bharat / entertainment

سلمان خان نے 'اینگری ینگ مین' کی ریلیز کی تاریخ کا کیا اعلان، سلیم جاوید کی لیجنڈری جوڑی دستاویزی سیریز میں جادو بکھیرے گی - Angry Young Men - ANGRY YOUNG MEN

سلمان خان نے لیجنڈری اسکرین رائٹر جوڑی سلیم خان اور جاوید اختر کی دستاویزی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ جانیے سیریز کب ریلیز ہوگی۔

اینگری ینگ مین
اینگری ینگ مین (Series Poster (Salman Khan-Instagram)/ IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 10:55 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے تجربہ کار اسکرین رائٹر جوڑی سلیم خان اور جاوید اختر کی دستاویزی سیریز کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہفتہ (10 اگست) کو کیا۔ سلمان خان نے دستاویزی فلم کا فسٹ لُک پوسٹر جس کا آفیشل نام اینگری ینگ مین: دی سلیم جاوید اسٹوری ہے، اس کا پوسٹر شیئر کیا۔ اس دستاویزی فلم پر گزشتہ دو سال سے کام جاری تھا اور اب یہ دستاویزی سیریز بالآخر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ یہ سیریز 20 اگست 2024 کو پرائم ویڈیو پر نشر ہوگی۔

سلیم خان اور جاوید اختر کی لیجنڈری جوڑی نظر آئے گی:

دستاویزی سیریز اینگری ینگ مین کا فسٹ لک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا، 'سلیم خان، جاوید اختر اینگری ینگ مین کے طور پر'۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سیریز کا ٹائٹل لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی نمائندگی کرتا ہے۔ جسے کسی اور نے نہیں بلکہ سلیم جاوید نے بنایا ہے۔

سلیم جاوید کے بچوں کے درمیان پہلا اشتراک:

یہ دستاویزی سیریز لیجنڈ اسکرین رائٹر جوڑی سلیم جاوید کی زندگی اور ان کے انتہائی کامیاب کیریئر گراف اور ان کے درمیان دراڑ کے بارے میں ہے۔ پرائم ویڈیو پر پریمیئر کے لیے تیار، اینگری ینگ مین کی ہدایت کاری نمرتا راؤ نے کی ہے۔ اسے سلمان خان، رتیش سدھوانی، فرحان اختر، زویا اختر اور ریما کگتی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ سلیم خان کے بیٹے سلمان خان اور جاوید اختر کے بچوں فرحان اختر اور زویا اختر کے درمیان پہلا اشتراک ہے۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ اگر اس دستاویزی سیریز کو شائقین کی جانب سے مثبت ردعمل ملتا ہے تو تینوں پاور ہاؤس سلیم جاوید کی زندگی پر فیچر فلم بنانے کا بھی سوچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.