حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ راکل پریت سنگھ کے بھائی اداکار امان پریت سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ سائبرآباد کمشنریٹ کے عہدیداروں نے امن پریت سنگھ کو منشیات کے معاملے میں حراست میں لیا ہے۔ حکام کے مطابق امن پریت سنگھ ان پانچ لوگوں میں شامل ہے جنہیں تلنگانہ انسداد منشیات بیورو (ٹی جی اے این بی) اور سائبر آباد کی نارسنگی پولیس کے مشترکہ چھاپے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
Hyderabad: Cyberabad Commissionerate officials have detained actor Rakul Preet Singh's brother Aman Preet Singh in the drugs case. Along with Aman Preet Singh, the police have also detained four Nigerians pic.twitter.com/2pERLCRm1P
— IANS (@ians_india) July 15, 2024
تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو (ٹی جی اے این بی) کے عہدیداروں نے ان کے قبضے سے 35 لاکھ روپئے مالیت کی 199 گرام کوکین، دو پاسپورٹ، دو چار پہیہ گاڑیاں، 10 موبائل فون اور دیگر مجرمانہ مواد ضبط کیا۔ امن پریت سنگھ کے ساتھ پولیس نے چار نائیجیرین باشندوں کو بھی حراست میں لیا ہے۔
راکل پریت سنگھ نے ابھی تک اپنے بھائی کی گرفتاری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ امان پریت سنگھ کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حیدرآباد پولیس اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
تلنگانہ اینٹی نارکوٹکس بیورو ٹی جی این بی اے نے منشیات کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ اس میں ایک خاتون کی قیادت میں ایک گینگ چھ ماہ کی مدت میں 2.6 کلو گرام کوکین فروخت اور استعمال کے لیے حیدرآباد لائی تھی۔ اس کے بعد سینئر آئی پی ایس افسر سندیپ سندیلیا اور ان کی ٹیم کی قیادت میں بیورو نے حیدرآباد کے 30 افراد کی شناخت کی جو اس کے ممکنہ صارفین ہیں۔ 30 لوگوں کے نام سائبرآباد کمشنریٹ کو سونپے گئے ہیں۔ ان 30 ناموں میں امن پریت سنگھ کا نام بھی شامل ہے۔