ETV Bharat / entertainment

گووندا شیوسینا کے ٹکٹ سے لڑیں گے لوک سبھا انتخابات - Actor Govinda Meets Eknath Shinde - ACTOR GOVINDA MEETS EKNATH SHINDE

Lok Sabha polls 2024: گووندا لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اداکار نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔

گووندا  شیوسینا کے ٹکٹ سے لڑیں گے لوک سبھا انتخابات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 10:55 AM IST

ممبئی: الیکشن کمیشن نے حال ہی میں عام انتخابات 2024 کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے اور پہلا مرحلہ 19 اپریل سے شروع ہونے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک کی تمام جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسی دوران خبر آئی ہے کہ بالی ووڈ کے ہیرو نمبر 1 گووند سیاست میں آنے جا رہے ہیں۔ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور رہنے والے اداکار اپنی نئی اننگز شروع کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ گووندا کے سیاست میں آنے کی قیاس آرائیاں اس وقت بڑھنے لگیں جب اداکار نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ کے ساتھ آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب - IPL OPENING CEREMONY

گووندا کا اصل نام گووند ارون آہوجا ہے۔ گووندا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کی پیدائش 21 دسمبر 1963 کو ہوئی۔ وہ ایک مشہور اداکار، مزاح نگار، ڈانسر ہیں جو ہندی زبان کی 165 سے زیادہ فلموں میں نظر آ چکے ہیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کے بڑے اور اہم ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ گووندا اپنی شاندار پرفارمنس اور رقص کی مہارت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے 12 فلم فیئر ایوارڈ نامزدگی حاصل کیں اور دو فلم فیئر اسپیشل ایوارڈز اور بہترین کامیڈین کا ایک فلم فیئر ایوارڈ جیتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.