ممبئی: فیڈرل ریزرو کے سود میں کٹوتی شروع کرنے کی مدت کا تعین کرنے میں اہم مقام رکھنے والے امریکہ کے افراط زر کے اعداد و شمار جاری ہونے سے قبل عالمی مارکیٹ کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ایچ ڈی ایف سی بینک، ماروتی، ریلائنس اور مہندرا جیسی بڑی کمپنیوں میں خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز کی زبردست گراوٹ سے سنبھل گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 165.32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 73667.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 3.05 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 22335.70 پوائنٹس پر رہا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھاری فروخت کے باعث اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.31 فیصد گر کر 39237.90 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.11 فیصد گر کر 42831.29 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای میں کل 3967 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 3224 میں کمی جب کہ 669 کمیں تیزی رہی وہیں 74 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 37 کمپنیوں میں فروخت ہوئی جب کہ باقی 13 میں خریداری۔
بی ایس ای میں آئی ٹی اور ٹیک گروپ کی 0.61 فیصد تک کے اضافہ کے علاوہ دیگر 18 گروپس پر فروخت کادباؤرہا۔ اس کی وجہ سے کموڈٹیز 1.73، ایف ایم سی جی 1.05، ہیلتھ کیئر 1.16، انڈسٹریلز 1.74، یوٹیلٹیز 1.59، کیپٹل گڈز 1.32، کنزیومر ڈیوربلز 0.95، میٹلز 1.34، پاور 1.42، ریئلٹی 3.53 فیصد اور سروسز گروپ کے حصص 3.51 فیصد کمزور رہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ اس دوران برطانیہ کا ایف ٹی سی اے0.98 فیصد، جرمنی کا ڈیکس0.28 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 3.05 فیصد مضبوط رہا۔ جاپان کا نکیئی 0.06 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.41 فیصد پھسل گیا۔ (یو این آئی)