ETV Bharat / business

ریلائنس جیو ڈیٹا کھپت کے معاملے میں دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بنا - worlds top data traffic operator - WORLDS TOP DATA TRAFFIC OPERATOR

ریلائنس جیو ڈیٹا ٹریفک کے استعمال میں چائنا موبائل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر بن گیا ہے۔ ایک اور چینی ٹیلی کام ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں تیسرے نمبر پر، جب کہ بھارت کی ایئرٹیل کمپنی چوتھے نمبر پر رہی۔

Reliance Jio
ریلائنس جیو
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 24, 2024, 9:47 PM IST

نئی دہلی: بھارتی ٹیلی کام سیکٹر میں اپنا تسلط قائم کرنے کے بعد، ریلائنس جیو نے ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ریلائنس جیو ،ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ایک کمپنی بن گئی ہے، پچھلی سہ ماہی میں کل ڈیٹا ٹریفک 40.9 ایگزابائٹس ریکارڈ کی گئی، اس کے ساتھ ہی چائنا موبائل جو کہ اب تک ڈیٹا ٹریفک میں دنیا کی نمبر ون کمپنی تھی، دوسرے نمبر پر کھسک گئی، اس کے نیٹ ورک پر ڈیٹا کی کھپت سہ ماہی میں 40 ایگزا بائٹس سے کم رہی۔ ایک اور چینی ٹیلی کام ڈیٹا کی کھپت کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ، جب کہ بھارت کی ایئرٹیل چوتھے نمبر پر رہی۔ دنیا بھر کی ٹیلی کام کمپنیوں کے ڈیٹا ٹریفک اور کسٹمر بیس پر نظر رکھنے والے ٹی اے فیشینٹنے اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔

5 جی خدمات کے آغاز کے بعد، ریلائنس جیو کے ڈیٹا کی کھپت میں پچھلے سال کے مقابلے 35.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ جیو کا ٹیرو 5جی نیٹ ورک اور جیو ایئر فائبر کی توسیع ہے۔

جیو نیٹ ورک ریلائنس جیو کے سہ ماہی نتائج کے مطابق، 108 ملین صارفین کو جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک میں شامل کیا گیا ہے اور جیو کے کل ڈیٹا ٹریفک کا تقریباً 28 فیصد اب 5 جی نیٹ ورک سے آ رہا ہے۔ دوسری طرف جیو ایئر فائبر نے بھی ملک بھر کے 5,900 شہروں میں اپنی خدمات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: جیو صارفین نے تاریخ رقم کی، ایک ماہ میں 10 ارب جی بی ڈیٹا استعمال کیا

حال ہی میں جاری کردہ سہ ماہی نتائج میں کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جیو نیٹ ورک پر فی صارف ماہانہ ڈیٹا کی کھپت بڑھ کر 28.7 جی بی ہوگئی ہے، جو تین سال پہلے صرف 13.3 جی بی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ 2018 میں، ہندوستان میں ایک سہ ماہی کے لیے کل موبائل ڈیٹا ٹریفک صرف 4.5 ایگزابائٹس تھا۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.