ملک کے بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں - petrol and diesel prices in India - PETROL AND DIESEL PRICES IN INDIA
پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
Published : Apr 21, 2024, 11:32 AM IST
نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔
غور طلب ہو کہ تیل مارکیٹنگ کی بڑی کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ نرخوں کے مطابق آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتیں یکساں رہنے کے ساتھ، ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر رہا۔
واضح رہے کہ عالمی سطح پر ہفتے کے آخر میں امریکی کروڈ 0.62 فیصد بڑھ کر 83.24 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87.29 ڈالر فی بیرل پر رہی۔ ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔
میٹرو شہر ………….پٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)
دہلی......94.72......87.62
ممبئی............104.21................92.15
چنئی............100.75................92.34
کولکتہ................103.94................90.76