ETV Bharat / business

مکیش امبانی نے سونیا گاندھی اور راہل کو اننت-رادھیکا کی شادی میں مدعو کیا - Mukesh Ambani meet Sonia Gandhi - MUKESH AMBANI MEET SONIA GANDHI

ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی آج اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا کارڈ دینے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پہنچے۔ پوری خبر پڑھیں...

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 7:21 PM IST

نئی دہلی: ریلائنس کے چیئرمین مکیش امبانی نے جمعرات کو کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر ملاقات کی۔ ریلائنس کے چیئرمین نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کا کارڈ سونیا گاندھی کو پیش کیا، جو 12 جولائی کو ہونے والی ہے۔

شادی کی شاندار تقریب روایتی ہندو ویدک رسومات کے مطابق طے کی گئی ہے۔ مرکزی تقریبات کا آغاز 12 جولائی بروز جمعہ کو شادی کی تقریب سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مہمانوں کو روایتی ہندوستانی لباس پہن کر آنے کی درخواست کی گئی ہے۔ شادی کی تقریبات 13 اور 14 جولائی کو بھی روایتی انداز میں جاری رہیں گی۔ مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس شاندار موقع پر 'ہندوستانی روایتی لباس پہنیں۔ اینکور ہیلتھ کیئر کے سی ای او ویرین مرچنٹ اور معروف تاجر شیلا مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا مرچنٹ، امبانی خاندان کی بہو بنیں گی جس کے بعد دو ممتاز صنعت کار خاندانوں میں رشتہ قائم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ امبانی خاندان نے دو روز قبل اپنی انسان دوستی کے جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پالگھر میں 50 سے زیادہ پسماندہ جوڑوں کے لیے 'اجتماعی شادی' کا اہتمام کرکے اپنے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کا آغاز کیا تھا۔ یہ تقریب ریلائنس کارپوریٹ پارک میں منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 800 لوگوں نے شرکت کی جن میں جوڑوں کے خاندان کے افراد، مقامی سماجی کارکنان اور کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.