ETV Bharat / business

امریکہ کے الزامات کے بعد کینیا نے اڈانی کے ساتھ ہوائی اڈے اور انرجی معاہدہ منسوخ کر دیا - GAUTAM ADANI

امریکہ کے اڈانی پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد کینیا نے اڈانی گروپ کے ساتھ ہوائی اڈے اور توانائی کے سودے منسوخ کر دیے۔

کینیا نے اڈانی کے ساتھ ہوائی اڈے اور انرجی معاہدہ منسوخ کر دیا
کینیا نے اڈانی کے ساتھ ہوائی اڈے اور انرجی معاہدہ منسوخ کر دیا (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : Nov 22, 2024, 10:12 AM IST

Updated : Nov 22, 2024, 10:24 AM IST

نیروبی، کینیا: گوتم اڈانی پر امریکہ کے الزامات کا اثر بین الاقوامی سطح پر نظر آ رہا ہے۔ کینیا کی حکومت نے امریکی الزامات کے بعد اڈانی گروپ کے ساتھ ہوائی اڈے اور توانائی کے سودے منسوخ کر دیے ہیں۔

کینیا کے صدر نے جمعرات کو کہا کہ، انہوں نے ایشیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک گوتم اڈانی کے خلاف امریکی رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد ملٹی ملین ڈالر کے ہوائی اڈے کی توسیع اور توانائی کے سودے منسوخ کر دیے ہیں۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ "ہماری تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک کی طرف سے فراہم کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ حالانکہ اس دوران انھوں نے امریکہ کا نام نہیں لیا۔

اڈانی گروپ کینیا میں ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب تھا۔ اس معاہدے کے تحت کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے مرکزی ہوائی اڈے کو جدید بناتے ہوئے بدلے اس میں ایک اضافی رن وے اور ٹرمینل تعمیر کرنا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اڈانی گروپ کو 30 سال تک ہوائی اڈہ کا کام کاج سنبھالنا تھا۔

اس معاہدے کو کینیا میں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ معاہدے نے کینیا میں اڈانی مخالف مظاہروں اور ہوائی اڈے کے کارکنوں کی ہڑتال کو جنم دیا تھا۔ ہڑتالی ملازمین کا کہنا تھا کہ اس سے کام کے حالات خراب ہوں گے اور بعض صورتوں میں ملازمتوں میں بھی نقصان ہوگا۔

اڈانی گروپ کو مشرقی افریقہ کے کاروباری مرکز کینیا میں پاور ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کے معاہدے سے بھی نوازا گیا تھا۔

حالانکہ جمعرات کو کینیا کے وزیر توانائی اوپیو واندے نے ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے میں کینیا کی طرف سے کوئی رشوت یا بدعنوانی شامل نہیں تھی۔

امریکی استغاثہ نے اس ہفتے اڈانی پر الزام لگایا ہے کہ، گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی سمیت سات دیگر نے 20 سالوں میں 2 بلین ڈالر کا معاہدہ حاصل کرنے اور بھارت کے سب سے بڑے سولر انرجی پلانٹ کے منصوبے کو تیار کرنے کے لیے تقریباً 265 ملین ڈالر کی رشوت دینے کی سازش رچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Nov 22, 2024, 10:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.