ETV Bharat / business

حکومت کا نیا حکم، کال فارورڈنگ کی سہولت اگلے احکامات تک بند رہے گی - call forwarding facility closed - CALL FORWARDING FACILITY CLOSED

ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے ٹیلی کام کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ یو ایس ایس ڈی پر مبنی کال فارورڈنگ کو 15 اپریل سے روک دیں۔ ایک سرکاری حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان خدمات کو متبادل طریقوں سے دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 30, 2024, 3:44 PM IST

نئی دہلی: محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) نے ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے نئے احکامات جاری کیے ہیں۔ ڈی او ٹی نے یو ایس ایس ڈی پر مبنی کال فارورڈنگ کی سہولت 15 اپریل سے بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ایک سرکاری حکم نامے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ متبادل طریقوں سے ان خدمات کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ موبائل فون کے ذریعے دھوکہ دہی اور آن لائن فراڈ کو روکنے کے لیے اس سلسلے میں ایک باضابطہ حکم جاری کیا گیا ہے۔

دراصل، موبائل صارفین اپنے فون کی سکرین پر کسی بھی فعال کوڈ کو ڈائل کرکے یو ایس ایس ڈی سروس استعمال کرتے ہیں۔ یہ سروس اکثر آئی ایم ای آئی نمبر اور موبائل فون بیلنس سمیت معلومات کو تلاش کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ محکمہ نے 28 مارچ کو ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ اس کے نوٹس میں آیا ہے کہ ایس ایس ایس ڈی (Unstructured Supplementary Service Data) پر مبنی کال فارورڈنگ کی سہولت کا کچھ نامناسب سرگرمیوں کے لیے غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکم کے مطابق، اس سلسلے میں، مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ یو ایس ایس ڈی پر مبنی تمام موجودہ کال فارورڈنگ سروسز کو 15 اپریل 2024 سے اگلے نوٹس تک بند کر دیا جائے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ تمام موجودہ صارفین جنہوں نے یو ایس ایس ڈی پر مبنی کال فارورڈنگ سروسز کو ایکٹیویٹ کر رکھا ہے ان سے متبادل طریقوں کے ذریعے کال فارورڈنگ سروسز کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.