ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں بھگدڑ، ایک جھٹکے میں 8.51 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان - STOCK MARKET CRASH

اس ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں لگاتار دوسرے دن گراوٹ دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں کو دو دنوں میں 14 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں بھگدڑ
اسٹاک مارکیٹ میں بھگدڑ (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2024, 6:23 PM IST

نئی دہلی: منگل کا تجارتی سیشن ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ کے لیے انتہائی ناگوار ثابت ہوا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی۔ دن کے کاروبار کے دوران، سینسیکس 1000 پوائنٹس اور نفٹی 330 پوائنٹس تک گر گیا۔ مڈ کیپ اور سمال کیپ اسٹاکس میں مسلسل دوسرے دن گراوٹ کا سونامی دیکھا گیا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ میں اس گراوٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 8.50 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ بازار کے اختتام پر بی ایس ای سینسیکس 930 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,220 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 310 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,472 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے طوفان سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ بی ایس ای پر درج اسٹاک کی مارکیٹ کیپ 444.79 لاکھ کروڑ روپے پر بند ہوئی، جو گزشتہ تجارتی سیشن میں 453.65 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ آج کی تجارت میں سرمایہ کاروں کو 8.84 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ گزشتہ دو سیشنوں میں سرمایہ کاروں کو 14 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

سینسیکس کے 30 اسٹاک میں سے صرف ایک اسٹاک فائدہ کے ساتھ بند ہوا جبکہ 29 نقصان کے ساتھ بند ہوا۔ 50 نفٹی اسٹاک میں سے، 3 فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 47 نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ بڑھتے ہوئے اسٹاکس میں، آئی سی آئی سی آئی بینک 0.74 فیصد، نیسلے 0.10 فیصد، انفوسس 0.04 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ جبکہ بی ای ایل 3.79 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا 3.63 فیصد، کول انڈیا 3.36 فیصد، اڈانی انٹرپرائزز 3.29 فیصد، ایس بی آئی 2.97 فیصد، پاور گرڈ 2.79 فیصد گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.