ETV Bharat / bharat

اقتدار میں آتے ہی روزگار کا انقلاب لائیں گے: راہل گاندھی - Lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 8:15 PM IST

Rahul Gandhi promises to bring employment revolution کانگریس کے لیڈر نے کہا "کانگریس نے یوتھ جسٹس کے تحت روزگار کے انقلاب کا وعدہ کیا ہے۔ ہماری گارنٹی ہے کہ ہم اقتدار میں آتے ہی 30 لاکھ سرکاری آسامیاں بھریں گے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی مرکز میں حکومت بناتی ہے تو یوتھ جسٹس کے تحت سب کو مواقع فراہم کرکے ملک میں روزگار کا انقلاب لایا جائے گا۔

گاندھی نے منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "نریندر مودی جی، کیا آپ کے پاس روزگار کے لیے کوئی منصوبہ ہے؟ یہ سوال آج ہر نوجوان کے لبوں پر ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پیپی) والوں سے ہر گلی اور گاؤں میں پوچھا جا رہا ہے۔ ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کا جھوٹ کیوں بولا؟

کانگریس کے لیڈر نے کہا "کانگریس نے یوتھ جسٹس کے تحت روزگار کے انقلاب کا وعدہ کیا ہے۔ ہماری گارنٹی ہے کہ ہم اقتدار میں آتے ہی 30 لاکھ سرکاری آسامیاں بھریں گے۔ ہر پڑھے لکھے نوجوان کو 'پہلی نوکری پکا' کے تحت سالانہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔اس اسکیم کے تحت نوکریاں دیں گے، قانون بنا کر پیپر لیک ہونے سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات 2024: کانگریس نے امیدواروں کی چھٹی فہرست جاری کی

کانگریس کے لیڈر نے کہا "یہ وقت دونوں نظریات کی پالیسیوں میں فرق کو پہچاننے کا وقت ہے۔ کانگریس نوجوانوں کا مستقبل بنانا چاہتی ہے اور بی جے پی انہیں گمراہ کرنا چاہتی ہے۔ نوجوانوں کو بھرم کا جال توڑ کر اپنی تقدیر بدلنی ہوگی۔ ملک میں 'روزگار' کے لیے 'انقلاب' لانا ہوگا۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.