دہلی: این ڈی اے کی میٹنگ میں نریندر مودی کو لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کی حلف برداری اتوار کو ہوگی۔ انہیں این ڈی اے کی تمام آئینی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں میٹنگ میں لیڈر منتخب کیا گیا۔
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے این ڈی اے کی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری طرح سے این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مودی کی جلد سے جلد حلف برداری کی جائے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ پروگرام آج ہی منعقد ہوتا تو بہتر ہوتا۔ نتیش کمار نے کہا کہ بہت سے لوگ چیزیں بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ اس بار بھارتی جنتا پارٹی لوک سبھا انتخابات میں240 نشستیں حاصل کی ہے۔ جبکہ اپوزیشن کی انڈیا اتحاد نے 234 سیٹیں حاصل کی ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ نریندر مودی بطور بھارت کے وزیر اعظم تیسری دفعہ عہد لیں گے۔ یہ این ڈی سے مل کر مخلوط حکومت بنارہے ہیں۔جبکہ چندرابابو نائیڈو نے واضح کہا ہیکہ ہم صرف ظاہری طور پر ساتھ دے رہے ہیں۔