ETV Bharat / bharat

جانیے کب کب غلط ثابت ہوئے ایگزٹ پول، دہلی-بہار سمیت ان ریاستوں نے چونکا دیا تھا - WRONG EXIT POLL

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج سے پہلے جاری ہونے والے ایگزٹ پولس نے بی جے پی-این ڈی اے کی جیت کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم ایگزٹ پول کے اندازوں پر مکمل اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ایگزٹ پول کے اندازے پہلے بھی کئی بار غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ ہم آپ بتاتے ہیں کہ انتخابی نتائج کب ایگزٹ پولز کے برعکس آئے۔

Know when the exit polls proved wrong, these states including Delhi-Bihar surprised
جانئے کب کب غلظ ثابت ہوئے ایگزٹ پول، دہلی-بہار سمیت ان ریاستوں نے چونکا دیا تھا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 11:20 AM IST

Updated : Jun 3, 2024, 12:44 PM IST

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔ تاہم، ہفتہ کو انتخابات کے آخری مرحلے کے بعد سامنے آنے والے ایگزٹ پولس کے مطابق، بی جے پی-این ڈی اے کو زبردست فتح حاصل ہوتی نظر آرہی ہے۔ اب بھی اہل وطن انتخابی نتائج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اگرچہ ایگزٹ پول کے اندازوں کو انتخابی نتائج کا عکس سمجھا جاتا ہے، لیکن ان پر مکمل اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ ایگزٹ پول کی پیشن گوئیاں ماضی میں کئی بار غلط ثابت ہو چکی ہیں۔ آج ہم ایسے ہی کچھ ایگزٹ پولز کی پیشین گوئیوں کی بات کریں گے جو انتخابی نتائج کے بالکل برعکس تھیں۔

  • 2004 میں ایگزٹ پول غلط ثابت ہوئے:

2004 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے 'انڈیا شائننگ' کا نعرہ دیا تھا۔ بی جے پی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے لیے پرجوش تھی۔ اس وقت کے ماحول کے مطابق ایگزٹ پول میں بھی بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 240 سے 275 سیٹیں یعنی اکثریت ملنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ تاہم انتخابی نتائج اس کے برعکس تھے۔ این ڈی اے نے 187 سیٹیں حاصل کیں، جبکہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے اندازوں کے برعکس 216 سیٹیں حاصل کیں۔

  • لوک سبھا الیکشن 2014:

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں، زیادہ تر ایگزٹ پولز نے بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی جیت کی پیش گوئی کی تھی۔ بیشتر ایگزٹ پولز میں این ڈی اے کو 261 سے 289 سیٹیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی تھی، لیکن انتخابی نتائج توقع سے مختلف تھے۔ این ڈی اے کو 336 سیٹیں ملی تھیں۔ اکیلے بی جے پی نے 280 سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس صرف 44 سیٹوں پر سمٹ گئی، جو اس کی تاریخ کی بدترین کارکردگی ہے۔

  • یوپی اسمبلی انتخابات 2017:

نوٹ بندی کے بعد، 2017 میں اتر پردیش کے اسمبلی انتخابات ہوئے تھے اور ایگزٹ پول نے معلق اسمبلی کی پیش گوئی کی تھی۔ اس اندازے کے مطابق بی جے پی سب سے بڑی پارٹی تھی۔ تاہم، ایگزٹ پول کی پیشین گوئیوں کے برعکس، بی جے پی نے 325 سیٹیں جیت کر بھاری اکثریت حاصل کی۔ جبکہ ایگزٹ پول نے بہت کم سیٹوں کی پیش گوئی کی تھی۔

  • بہار اسمبلی الیکشن 2015:

اسی طرح 2015 کے بہار اسمبلی انتخابات میں بھی ایگزٹ پول درست ثابت نہیں ہوئے تھے۔ ایگزٹ پولز نے سخت مقابلہ دکھایا تھا۔ تاہم، انتخابی نتائج میں آر جے ڈی-جے ڈی یو-کانگریس کے عظیم اتحاد نے کامیابی حاصل کی تھی اور آر جے ڈی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔

  • دہلی اسمبلی الیکشن 2015:

زیادہ تر ایگزٹ پولز نے 2015 کے دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کو اکثریت حاصل کرنے کی پیش گوئی کی تھی۔ AAP کو زیادہ سے زیادہ 50 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ لیکن انتخابی نتائج میں عآپ نے دہلی کی کل 70 سیٹوں میں سے 67 پر کامیابی حاصل کی تھی۔

  • مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021:

سال 2021 میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں، بی جے پی کو کئی بڑے ایگزٹ پولز میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم انتخابی نتائج میں بی جے پی کو 77 سیٹیں ملی تھیں۔ وہیں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے کل 294 میں سے 213 سیٹیں جیت کر مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپسی کی۔

  • اسمبلی انتخابات 2023:

گزشتہ سال چھتیس گڑھ میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ایگزٹ پولس کی پیشین گوئیوں کے برعکس بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ایگزٹ پولس نے کانگریس کی آسان جیت کی پیش گوئی کی تھی۔ بی جے پی نے 50 سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں۔ 2023 میں ہونے والے مدھیہ پردیش اور راجستھان اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول نے بھی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت ٹکر ہونے کی پیش گوئی کی تھی، لیکن بی جے پی نے دونوں ریاستوں میں آسان جیت درج کی اور اکثریت کے نشان سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں۔

اس طرح کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ایگزٹ پول کے اعداد و شمار یا تخمینوں پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے انتخابی نتائج کے حوالے سے کوئی رائے قائم کرنے کے بجائے حتمی انتخابی نتائج کا انتظار کرنا بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 3, 2024, 12:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.