ETV Bharat / bharat

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: مظاہرین نے پولیس بیریکیڈنگ کو توڑا، احتجاجیوں پر لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی بوچھار - Violent Protest in kolkata

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 3:45 PM IST

ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف کولکاتا میں پُرتشدد احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے سکریٹریٹ کی طرف آگے بڑھنے کی کوشش میں پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ دیا جس کے بعد پولیس نے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے آنسو گیس کے گولے داغے اور پانی کی بوچھار کی۔

کولکاتا ڈاکٹرریپ قتل  کے خلاف شدید احتجاج
کولکاتا ڈاکٹرریپ قتل کے خلاف شدید احتجاج (ANI)

کولکاتا: کولکاتا ریپ اور قتل معاملے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے طلباء کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ طلباء نے پہلے ہی 'نبنا ابھیان' کے نام سے احتجاج کی کال دی تھی۔ اس احتجاج کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔ ہاوڑہ پل کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈرون سے پورے علاقے میں صورت حال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس دوران کچھ طلبا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مظاہرین کو کو روکنے کے لیے کولکاتا پولیس نے کئی سڑکیں بند کر دی ہیں۔

مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ دیا

وہیں 'نبنا ابھیان' میں شامل مظاہرین نے پولیس کی طرف کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ دیا۔ اس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا۔ اس کے ساتھ پولیس نے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کر رہی ہے۔ اس دوران احتجاجیوں نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ہاوڑہ پل سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ یہ احتجاج آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں عصمت دری اور قتل کے خلاف ہو رہا ہے۔

لاٹھی چارج، آنسو گیس کے گولے اور واٹر کینن کا استعمال

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور ہاوڑہ پل پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ لاٹھی چارج، پانی کی بوچھار اور آنسو گیس کے گولوں کی مدد سے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود احتجاجی ہاوڑہ پل سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پولس کی جانب سے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کی جی توڑ کوشش کے باوجود وہ ہاوڑہ پل پر دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ مظاہرین کے پاس ترنگا جھنڈا بھی ہے۔ طلبہ نے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے نبنا بھون کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ہاوڑہ میں نبنا بھون میں ریاستی سکریٹریٹ سمیت حساس دفاتر موجود ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ متاثرہ کو انصاف ملے، مجرم کو موت کی سزا دی جائے اور ممتا بنرجی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیں۔ ٹی ایم سی لیڈران نے اس احتجاج کو غنڈہ گردی سے تعبیر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کولکاتا ریپ قتل معاملہ: متاثرہ ڈاکٹر کو تمام زخم موت سے پہلے دیے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

کولکاتا ڈاکٹر ریپ قتل کے خلاف اے ایم یو طالبات کا زبردست احتجاج - AMU students protest

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.