نئی دہلی کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اس کے بینک کھاتے منجمد کرکے اور کمپنیوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کا خوف دکھا کر بلیک میل کی سیاست کررہی ہے لیکن کانگریس ان سب سے ڈرنے والی نہیں ہے کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے جمعہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کانگریس کو دبانے کے لیے جو بھی چال چلتی ہے اور جو بھی سیاست کرتی ہے ہم اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ہم اس کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
انہوں نے کہا، "مودی حکومت کانگریس پر اقتصادی حملہ کرکے اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس طرح 2016 میں نوٹ بندی کی گئی تھی، اب مودی حکومت کانگریس کے خلاف 'اکاؤنٹ کلوز' مہم چلا رہی ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ مودی حکومت کی بلیک میلنگ کی یہ سیاست 'ہفتہ وصولی' کی علامت ہے۔
ترجمان نے کہا، "2018 اور 2023 کے درمیان، ای ڈی، سی بی آئی جیسی ایجنسیوں نے تقریباً 30 پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی اور پھر پچھلے چار سالوں میں بی جے پی نے ان کمپنیوں سے 335 کروڑ روپے کا عطیہ حاصل کیا ہے۔ یہ 'بھتہ خوری' ہے۔ ایک طرف کانگریس کے خلاف ایذا رسانی اور انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے اور دوسری طرف ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس کا غلط استعمال کرکے پرائیویٹ کمپنیوں سے پیسے بٹورے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا، 'جس طرح مودی حکومت نے معیشت پر وائٹ پیپر شائع کیا تھا، کیا وہ اسی طرح 'ہفتہ وصولی' پر وائٹ پیپر شائع کرے گی؟ اگر حکومت کہتی ہے کہ ان کی فنڈنگ میں شفافیت ہے، تو کیا الیکشن کمیشن نے نیوز پورٹل سے جو معلومات لی ہیں، آپ اس کی تردید کریں گے؟ اگر آپ کی نیت صاف ہے تو کیا آپ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کو قبول کریں گے؟ یہ جمہوریت کے خلاف ہے، لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے سب حدیں پار کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔
ہم بی جے پی حکومت کی بلیک میل کی سیاست سے ڈرتے نہیں ہيں: کانگریس
جے رام رمیش نے کہا، "مودی حکومت کانگریس پر اقتصادی حملہ کرکے اسے کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس طرح 2016 میں نوٹ بندی کی گئی تھی، اب مودی حکومت کانگریس کے خلاف 'اکاؤنٹ کلوز' مہم چلا رہی ہے لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ مودی حکومت کی بلیک میلنگ کی یہ سیاست 'ہفتہ وصولی' کی علامت ہے۔
Published : Feb 23, 2024, 8:18 PM IST
|Updated : Feb 23, 2024, 8:31 PM IST