وایناڈ: کانگریس لیڈر راہل اور پرینکا گاندھی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وایناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب سے قبل یو ڈی ایف امیدوار پرینکا گاندھی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تصویروں اور انتخابی نشانوں والی کھانے پینے کی اشیاء کی کٹس تقسیم کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
ترونیلی پولیس نے منانتھوادی جوڈیشل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کورٹ کی اجازت سے کیس درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے کٹ قبضے میں لے لی تھی۔ پولس نے کانگریس حلقہ صدر وی ایس ششی کمار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جو کہ تھولپیٹی وینات ہاؤس کے رہنے والے ہیں۔
#UPDATE | Wayanad, Kerala: Police registered a case after food kits with pictures of Congress leader Rahul Gandhi and the party general secretary Priyanka Gandhi were seized by the flying squad of the Election Commission and the police from Thirunelly, in Wayanad district… https://t.co/ZWYTiIPjRy
— ANI (@ANI) November 9, 2024
مبینہ طور پر کانگریس لیڈر سسی کمار کی تھولپیٹی رہائش گاہ کے قریب ایک رائس مل میں جمع کی گئی کٹس کا مقصد میپاڈی، منڈاکئی اور چورمالا جیسے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ رہائشیوں میں تقسیم کیا جانا تھا۔
جانکاری کے مطابق چائے کی پتی، چینی، چاول اور دیگر گروسری سے بھری کٹ میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ڈپٹی سی ایم ڈی کے شیوکمار کی تصویریں تھیں۔ یہ کٹس مقامی کانگریس لیڈر کی رہائش گاہ کے قریب واقع ایک آٹے کی چکی سے ضبط کی گئیں۔
حکمراں بائیں بازو کی پارٹی کے رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ یہ کٹس 13 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس کے حق میں ووٹروں کو متاثر کرنے کی کوشش میں تقسیم کے لیے لائی گئی تھیں۔ تاہم، کانگریس نے کہا کہ یہ وہی کٹس ہیں جو 30 جولائی کو ویناڈ لینڈ سلائیڈ سے بچ جانے والوں میں تقسیم کرنے کے لیے لائی گئی تھیں۔