ETV Bharat / bharat

ملک کے بیشتر علاقوں میں وائرل بخار کا قہر، او پی ڈی میں مریضوں کا ہجوم - Viral fever wave - VIRAL FEVER WAVE

بارش کا موسم اپنے ساتھ کئی بیماریاں لے کر آیا ہے۔ لوگوں کو بخار، کھانسی، الٹی، اسہال، سانس لینے میں دشواری اور جوڑوں کے درد نے پریشان کر دیا ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں سرکاری اسپتالوں میں تمام بستر بھر گئے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ ایک بیڈ پر دو مریض زیر علاج ہیں۔

وائرل بخار سے تباہی
وائرل بخار سے تباہی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 25, 2024, 9:08 AM IST

لکھنؤ: ملک میں بدلتے موسم کی وجہ سے بیشتر شہروں میں وائرل بخار نے تباہی مچا رکھی ہے۔ لوگوں کو بخار، الٹی، اسہال اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ مریضوں میں بخار 104 ڈگری تک جا رہا ہے۔ تقریباً ہر گھر میں کوئی نہ کوئی اس سے متاثر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریضوں کے ساتھ لواحقین بھی پریشان ہیں۔

اگر لکھنؤ کی بات کریں تو یہاں پر سرکاری اسپتالوں میں ایسے مریضوں کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو بلرام پور اسپتال کے ایمرجنسی سے وارڈ تک تمام بیڈ بھر گئے تھے۔ ایمرجنسی میں ایک بیڈ پر دو مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ آنے والے مریضوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس موسم میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں:

بلرام پور اسپتال کے معالج ڈاکٹر وشنو کمار نے بتایا کہ اس موسم میں وائرل بیماریاں بہت پھیلتی ہیں۔ اس میں لوگوں کو صفائی، صاف پانی اور خوراک کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔ مگر اکثر لوگ ایسا نہیں کر پاتے ہیں۔ ان دنوں بازار سے کھانا کھانے سے بھی لوگ بیمار ہو سکتے ہیں۔ ایسے میں صفائی کی کمی اور کھانے پینے کی بے قابو عادات کی وجہ سے بھی لوگ بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ سول اسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر راجیش سریواستو کا کہنا ہے کہ او پی ڈی اور ایمرجنسی میں بخار، قے اور اسہال کے زیادہ مریض آرہے ہیں۔ وہیں لوک بندھو اسپتال کے سی ایم ایس ڈاکٹر راجیو دکشت نے بتایا کہ شعبہ طب کی او پی ڈی اور ایمرجنسی میں بخار کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اب تک ملیریا کے 382 اور ڈینگو کے 284 مریض پائے گئے ہیں:

جہاں اس موسم کے چلتے بیماریوں سے لوگ پریشان ہیں وہیں بلرام پور کے سی ایم او ڈاکٹر منوج اگروال نے کہا کہ یہ راحت کی بات ہے کہ منگل کو ڈینگو کا صرف ایک مریض پایا گیا۔ پیر کو ضلع میں ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ملا۔ سی ایم او کے مطابق جنوری سے اب تک ضلع میں ڈینگی کے کل 285 مریض پائے گئے ہیں۔ منگل کو ملیریا کا ایک بھی مریض نہیں ملا۔ گزشتہ پیر کو ملیریا کا ایک مریض ملا تھا۔ اب تک 382 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ سٹی ملیریا یونٹ اور ڈسٹرکٹ ملیریا آفیسر کی ٹیموں نے ضلع میں مختلف مقامات اور عمارتوں کا معائنہ کیا۔ اس کے ساتھ اینٹی لاروا کیمیکل کا اسپرے بھی کیا گیا تاکہ جو بھی جراثیم یا وائرس ہیں ان کا خاتمہ کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.