ETV Bharat / bharat

زہر کا تحفہ: ایمیزون کے پارسل سے کوبرا نکل آیا، میاں بیوی کے پسینے چھوٹ گئے - COBRA IN AMAZON PACKAGE - COBRA IN AMAZON PACKAGE

سوچیے اگر آپ نے کوئی چیز آن لائن بُک کی ہو اور آپ کے پارسل باکس سے زہریلا کوبرا نکل آئے۔۔۔۔ بنگلورو میں ایک جوڑے کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔۔۔پوری خبر پڑھیے۔۔

زہر کا تحفہ: بنگلورو میں ایمیزون کے پیکج سے ایک جوڑے نے کوبرا کو ان باکس کیا
زہر کا تحفہ: بنگلورو میں ایمیزون کے پیکج سے ایک جوڑے نے کوبرا کو ان باکس کیا (Screen grab from viral video)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 1:56 PM IST

بنگلورو: بنگلورو کے ایک جوڑے کو اس وقت پسینے چھوٹ گئے جب انہیں اپنے ایمیزون پیکیج کے ساتھ زہریلا کوبرا بھی ڈلیور کر دیا گیا۔ اس جوڑے نے آن لائن ریٹیل کمپنی سے ایکس بکس کنٹرولر کا آرڈر دیا تھا لیکن جب انھیں پیکج ملا تو اس باکس کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیپ سے ایک کوبرا چپکا ہوا تھا۔

اس آئی ٹی پروفیشنلز جوڑے کا تعلق سرجاپور سے ہے۔ انھوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔ اس جوڑے نے پیکج سے چپکے پوئے کوبرا کا ایک ویڈیو بنایا جو وائرل ہوگیا۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ایمیزون انڈیا حرکت میں آگیا۔ کمپنی کے ترجمان نے بدھ کو کہا کہ کمپنی اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایمیزون کے ترجمان نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ، "ہمارے صارفین، ملازمین اور ساتھیوں کی حفاظت ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔ ہم صارفین کو خریداری کا ایک قابل اعتماد تجربہ فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم بہتر سے بہتر انداز میں صارفین کو سہولت فراہم کریں۔ ہم صارفین کی تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اور اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں،"

آئی ٹی پروفیشنل جوڑے کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایمیزون سے ایکس بکس کنٹرولر کا آرڈر دیا تھا اور پیکیج میں ایک زندہ سانپ ملا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس پیکج کو ڈیلیوری پارٹنر نے ان کے ہاتھوں میں تھمایا تھا نہ کہ اسے گھر کے باہر چھوڑا گیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پورا واقعہ کیمرے میں قید کر لیا گیا ہےہے، اور اس کے عینی شاہد بھی موجود ہیں۔

جوڑے کے مطابق، سانپ کی شناخت ہو گئی ہے وہ ممکنہ چشم کشا کوبرا ہے جو ناجا ناجا نسل سے ہو سکتا ہے۔ یہ سانپ کرناٹک میں پایا جاتا ہے۔ جوڑے نے بتایا کہ سانپ ٹیپ سے چپکا ہوا تھا اور اس نے گھر یا اپارٹمنٹ میں کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

آئی ٹی پروفیشنل جوڑے کے مطابق انھیں آن لائن فرم نے پوری رقم واپس کر دی ہے۔ لیکن وہ حیران ہیں کہ "ایک انتہائی زہریلے سانپ کے ساتھ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر انہیں کیا ملا؟"

متاثرہ جوڑے نے الزام لگایا کہ یہ سکیورٹی کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے۔ جو ایمیزون کی لاپرواہی اور ان کی ناقص نقل و حمل/گودام کے حالات اور نگرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.