لکھنؤ: نیپال کی سرحد سے متصل اضلاع میں چلائے جا رہے 13 ہزار مدارس کو ایس آئی ٹی نے غیر قانونی بتایا ہے۔ حکومت کی ہدایت پر ایس آئی ٹی نے ریاست میں غیر قانونی مدارس کی جانچ مکمل کر لی ہے۔ ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ حکومت کو سونپ دی ہے۔ رپورٹ میں غیر قانونی مدارس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مہاراج گنج، شراوستی، بہرائچ سمیت 7 اضلاع میں چلائے جا رہے متعدد مدارس کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔
ایس آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مدارس سے ان کی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات مانگی گئیں تو وہ فراہم نہ کر سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیشتر مدارس نے اپنے جواب میں عطیہ کی گئی رقم سے تعمیرات کرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم وہ عطیہ کرنے والوں کے نام نہیں بتا سکے۔ تحقیقات کے دوران کل 23 ہزار مدارس میں سے 5 ہزار کے پاس عارضی شناخت کی دستاویزات موجود ہیں۔
یوگی حکومت نے حال ہی میں ریاست میں چلنے والے مدارس کا سروے کرایا تھا۔ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ریاست میں 16,513 تسلیم شدہ مدارس ہیں۔ جبکہ ساڑھے آٹھ ہزار غیر تسلیم شدہ مدارس بھی چلائے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد جانچ کے لیے ایس آئی ٹی ٹیم تشکیل دی گئی۔
وزیر مملکت دانش آزاد انصاری اور مدرسہ بورڈ کے چیئرمین افتخار جاوید کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اس پر ہم حکم آنے کے بعد یا ایس آئی ٹی کی رپورٹ دیکھنے کے بعد ہی کچھ کہہ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: