ETV Bharat / bharat

مہاراشٹر میں باغیوں نے بی جے پی کو کیا شرمندہ، ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے چہروں پر مسکراہٹ - UDDHAV AND PAWAR WELL PERFORMED

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 4, 2024, 3:55 PM IST

مہاراشٹر میں بی جے پی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر کی گئی توڑ پھوڑ سے بی جے پی کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Uddhav and Sharad Pawar group's spectacular performance in Maharashtra
مہاراشٹر میں باغیوں نے بی جے پی کو کیا شرمندہ، ادھو ٹھاکرے اور شرد پوار کے چہروں پر مسکراہٹ (Etv Bharat)

حیدرآباد: ایک کہاوت ہے چیلا چاہے کتنا ہی علقمند کیوں نہ ہو ، گُرو اس سے ایک تکینک ہمیشہ چھپا کر رکھتا ہے۔ مہاراشٹر میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اقتدار کی لالچ میں اپنے سربراہان کو دھوکہ دینے والے باغیوں کو عوام نے رسوا کر دیا ہے۔ شیو سینا صدر اور اس وقت کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو دھوکہ دے کر بی جے پی کا دامن تھامنے والے ایکناتھ شندے نے بالا صاحب ٹھاکرے کے وارث کی طاقت کو کم آنک لیا تھا۔ وہ شاید یہ بھول گئے تھے کہ شیو سینا، ٹھاکرے خاندان کے نام سے ریاست میں جانی جاتی ہے اور کوئی باہری اتنی آسانی سے اس خاندانی وراثت کو چھین نہیں سکتا۔ دوسری جانب اپنے چچا سے سیاست کے گُر سیکھنے والے اجیت پوار نے این سی پی کو توڑ کر دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ بھتیجے نے چچا کی سیاسی زمین کو کھسکانے کی کوشش کی۔ لیکن اجیت پوار کو اندازہ نہیں تھا کہ شرد پوار آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ جس شرد پوار کو پی ایم مودی نے اسمبلی انتخابات میں ریٹائرڈ کہا تھا، اُس بوڈھے شیر نے اپنی سیاسی سمجھ بوجھ سے مہاراشٹر میں حکومت تشکیل دے دی۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے رجحانات نے مہاراشٹر میں بی جے پی کو آئینہ دکھانے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی سیاست کے شطرنج میں جن پیادوں کے سہارے مہاراشٹر میں بڑا الٹ پھیر کرنے کے چکر میں تھی، اس شطرنج کے کھیل میں شرد پوار جیسے ماہر اور قابل سیاست داں کو نظر انداز کر دیا۔ آج مہاراشٹر میں بی جے پی کو قہ کامیابی نہیں مل پارہی ہے جس کے لیے اُس نے ایسی سیاسی ہلچل مچائی تھی۔

مہاراشٹر میں شندے کی شیو سینا 5 سیٹوں پر لیڈ کررہی ہت وہ وہیں ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا 11 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ وہیں، اجیت پوار کی این سی پی ایک سیٹ پر لیڈ کررہی ہے تو وہیں شرد پوار کی پارٹی 6 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ یہاں کانگریس 11 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دوسری جانب ادھو اور پوار کا صفایا کرنے کا خواب دیکھ رہی بی جے پی صرف 13 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.