ETV Bharat / bharat

یکساں سول کوڈ بل کو کوڑے دان میں پھینک دینا چاہیے: بدر الدین اجمل - یکساں سول کوڈ بل

Badruddin Ajmal on UCC bill آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر اور آسام سے رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ بل پیش کیے جانے پر کہا کہ یہ وزیراعظم مودی کو خوش کرنےکا حربہ ہے۔

Badruddin Ajmal on UCC bill
Badruddin Ajmal on UCC bill
author img

By ANI

Published : Feb 7, 2024, 9:47 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر اور آسام سے رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے اتراکھنڈ کی ریاستی اسمبلی میں پیش کیے گئے یکساں سول کوڈ بل پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کو کوڑے دان میں پھینک دینا چاہیے"۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی اسمبلیاں "وزیر اعظم نریندر مودی کو خوش کرنے" کی کوشش کر رہی ہیں۔

بدر الدین اجمل نے کہا کہ "جب حکومت ناکام ہو جاتی ہے تو ریاستی اسمبلیوں کو کچھ چمکدار لانا پڑتا ہے"۔ اجمل نے آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما پر تنقید کرتے ہوئے الزام کہا کہ "آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما بھی وقتاً فوقتاً ایسا کرتے ہیں۔ وہ وزیر اعظم کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ کہ وہ وزیر اعلیٰ بنے رہنا چاہتے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ بدر الدین اجمل نے ہندوستان میں ثقافتی تنوع کو برقرار رکھتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فطرت کے خلاف کیا گیا کچھ بھی زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ہندوستان ایک رنگین باغ ہے۔ باغ جتنا بھی خوبصورت ہو، اگر اس میں صرف ایک پھول ہو تو آپ اسے زیادہ دیر تک نہیں دیکھ پائیں گے۔ ہندوستان میں تمام مذاہب اور ثقافتوں کے لوگ رہتے ہیں، یہی ہماری خوبصورتی ہے۔ کچھ بھی فطرت کے خلاف کیا جاتا ہے تو یہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہے گا"۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھی یکساں سول کوڈ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ "اس طرح کے یکساں سول کوڈ کی ضرورت نہیں ہے۔" بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ "جہاں تک یکساں سول کوڈ کا تعلق ہے، ہماری رائے ہے کہ ہر قانون میں یکسانیت نہیں لائی جا سکتی ہے اور اگر آپ کسی بھی کمیونٹی کو اس یو سی سی سے مستثنیٰ قرار دیتے ہیں، تو اسے یونیفارم کوڈ کیسے کہا جا سکتا ہے؟"۔

مزید پڑھیں: کوئی ایسا قانون جو شریعت کے خلاف ہو ہمیں منظور نہیں: مولانا ارشد مدنی

واضح رہے کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے گذشتہ روز اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ بل پیش کیا جس کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ اس بل میں شادی، طلاق، جانشینی، لیو ان ریلیشن شپ اور متعلقہ معاملات سے متعلق قوانین شامل ہیں۔ اس بل کے خلاف اپوزیشن نے بھی ہنگامہ آرائی کی اور اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.