احمدآباد: راہل گاندھی نے آج گجرات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے راجکوٹ گیمنگ زون حادثے کے متاثرین اور دیگر سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی کے دورہ کے موقع پر گجرات کانگریس دفتر پر کانگریس کارکنوں کا جم غفیر جمع ہوا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نمائندہ نے کانگریس کارکنان سے خصوصی گفتگو کی۔ کانگریس کارکنان نے کہا کہ گجرات کانگریس کمیٹی پر جس طریقے سے راہل گاندھی کے بیان کے بعد حملہ کیا گیا کانگریس کمیٹی پر نشانہ بنایا گیا اس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے آج راہل گاندھی احمد اباد آئے اور احمد آباد میں انہوں نے ہمارے اندر ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا ہے۔
#WATCH | Gujarat: Addressing party workers in Ahmedabad, Congress MP Rahul Gandhi says, " ...together we are going to defeat them in gujarat. we will defeat narendra modi and bjp in gujarat just like we defeated them in ayodhya..." pic.twitter.com/nKX8ffqXTG
— ANI (@ANI) July 6, 2024
کانگریس کارکنوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے ڈرو نہیں ڈراؤ نہیں کا نعرہ دیا ہے، ہم اس پر قائم رہیں گے ہم اب کسی سے ڈریں گے نہیں، اور گجرات میں بدلاؤ لائیں گے، گجرات میں بہت سارے حادثات ہوئے ہیں، خاص طور سے راجکوٹ گیم زون میں آتشزدگی کا کا معاملہ پیش آیا۔ گیمنگ زون کے متاثرین سے راہل گاندھی نے ملاقات کی۔
#WATCH | Ahmedabad, Gujarat: Addressing the party workers, Congress MP and Lok Sabha LoP Rahul Gandhi says, " the farmers of ayodhya lost their land when the airport was built. the people of ayodhya were upset that no one from ayodhya was invited to the inauguration of the ram… pic.twitter.com/wslXqLiPyh
— ANI (@ANI) July 6, 2024
کانگریس کے ایک کارکن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت سالوں بعد راہل گاندھی گجرات آئے ہیں اور انہوں نے جو جوش ہمارے اندر پیدا کیا ہے اس سے ضرور کچھ بدلاؤ آئے گا اور اب کے الیکشن میں یہ بدلاؤ دکھائی دے گا، بی جے پی کو شکست حاصل ہوگی۔
گجرات کے احمدآباد میں کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں راہل گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران بی جے پی پر زبردست نکتہ چینی کی اور کہا کہ آئندہ الیکشن میں کانگریس گجرات میں جیت حاصل کرے گی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات کو ابھی تین سال باقی ہیں اگر ہم گجرات میں کانگریسی حکومت بنانے کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں تو ہم بی جے پی کو شکست دے انتخابات میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ادیودھیا میں بی جے پی کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیراعظم نریند مودی کا پورا غبارہ پھٹ گیا ہے۔