ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایس بی آئی انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات ظاہر کرے، الیکشن کمیشن نے چھ ریاستوں کے ہوم سکریٹریز کو ہٹانے کا حکم دے دیا، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 8:01 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • الیکٹورل بانڈز کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی بانڈز کی تمام تفصیلات کو 21 مارچ تک ظاہر کرے۔ سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر کوئی منفرد نمبر اور بانڈز کا سیریل نمبر ہو تو وہ بھی ظاہر کیا جائے۔
  • الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات سے قبل گجرات، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے ہوم سکریٹریز کو ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے پیش نظر کی گی ہے۔
  • وزیراعظم مودی نے تلنگانہ کے جگتیال میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ان کی لڑائی شکتی کے خلاف ہے۔ میں راہل کا چیلنج قبول کرتا ہوں۔ میں شکتی کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالوں گا۔
  • کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر کہا کہ ان کا نظریہ سماج کے لیے خطرناک ہے اور ان کی منشا انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرکے بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو تبدیل کرنا ہے۔
  • نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ حکومت نے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ منعقد کرنے کے اقدام کو سبو تاژ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عدالت عظمی کے حکم کے مطابق اسمبلی انتخابات 30 ستمبر سے قبل منعقد کئے جائیں گے، جس کی الیکشن کمیشن نے بھی یقین دہانی کی ہے
  • جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے صدقہ فطر 70 روپے فی کس مقرر کیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ مالی استطاعت کے لحاظ سے زیادہ صدقہ فطر ادا کرنے میں کوئی بھی حرج نہیں ہے۔
  • شمالی کمان کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے لداخ یونین ٹریٹری میں اونچائی علاقوں کا دورہ کرکے فوجی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فوج اور آئی ٹی بی ٹی کی آپریشنل معیار کو برقرار رکھنے کی کوششوں کی سراہنا کی۔
  • پاکستان ایئر فورس نے پیر کی صبح افغانستان میں پاکستانی طالبان کے متعدد مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔ جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی فوج اور حکومت کی جانب سے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
  • طالبان نے پاکستان کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستانی سرزمین کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔ طالبان نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہیں اور پھر پاکستان بھی انھیں کنٹرول نہیں کرسکتا۔
  • روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایک بار پھر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پوتن کو صدارتی انتخابات میں ریکارڈ 87.97 فیصد ووٹ ملے۔ ولادیمیر پوتن نے صدارتی انتخابات میں اپنی پانچویں کامیابی پر شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
  • یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ میں 13,000 سے زیادہ بچوں کو ہلاک کر چکا ہے جب کہ دیگر شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ یونیسیف کے مطابق زندہ بچ جانے والے بچے اتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ ان میں رونے کی توانائی بھی باقی نہیں رہ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.