ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر - دہلی فسادات

ٹاڈا عدالت نے سنہ 1993 سلسلہ وار بم دھماکے کے معاملے میں عبد الکریم ٹنڈا کو بری کردیا ہے، ریٹ مائنر وکیل حسن کے گھر کو قومی دار الحکومت دہلی میں بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا، جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 8:09 PM IST

Updated : Feb 29, 2024, 8:23 PM IST

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
  • ریاست راجستھان کی ٹاڈا عدالت نے سنہ 1993 سلسلہ وار بم دھماکے کے معاملے میں 30 سال بعد فیصلہ سنایا جس میں عبد الکریم ٹنڈا کو بری کردیا گیا، جبکہ دو افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
  • اتراکھنڈ کے سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے والے ریٹ مائنر وکیل حسن کے گھر کو قومی دار الحکومت دہلی میں بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ جس کے بعد انھوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔
  • ریٹ مائنر وکیل حسن کے گھر کو منہدم کرنے پر اسدالدین اویسی نے کہا کہ جن لوگوں کو کسی بھی مہذب معاشرے میں قومی ہیرو کا درجہ دیا جاتا، لیکن شاید ان کا نام وکیل حسن ہے اس لیے مودی راج میں ان کے لیے صرف بلڈوزر ہی ممکن ہیں۔
  • آٹھ فروری کو ہلدوانی تشدد کے بعد فرار ہونے والے عبدالمالک کے بیٹے عبدالمعید کو بھی نینیتال پولیس نے بالآخر دہلی این سی آر سے گرفتار کرلیا ہے۔ عبدالمالک بھی اس وقت پولیس کی گرفت میں ہیں۔
  • دہلی فسادات کیس کے ملزم شاہ رخ پٹھان کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے 16 اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
  • مغربی بنگال کے سندیش کھالی میں ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کے کلیدی ملزم شاہجاں شیخ کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔شاہجاں کو عدالت نے 10دنوں کیلئے پولس تحویل میں بھی بھیج دیا ہے۔ شاہجہاں شیخ کی گرفتاری کے بعد ٹی ایم سی نے انہیں 6 سال کیلئے پارٹی سے معطل کردیا ہے۔
  • کشمیری نوجوان صحافی آصف سلطان کو بالآخر پانچ برسوں کی طویل حراست کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ آصف سلطان کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
  • ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر سرمائی تعطیلات میں دو دن کی توسیع کردی ہے۔ جس کے بعد اب یہ اسکول چار مارچ کو کھلیں گے۔
  • غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ انسانی امداد کے منتظر فلسطینیوں کے ہجوم پر حملے میں کم از کم 70 افراد جاں بحق اور 280 زخمی ہوگئے۔ اب تک تقریباً 30,000 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے شکار ہوچکے ہیں، جن میں سے دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔
  • روس اور یوکرین جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہےکہ ہم دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اس میز کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے تیار ہیں جو ہم نے پہلے استنبول میں امن کی تعمیر کے لیے قائم کیا تھا۔
  • انگلینڈ کے خلاف آخری اور پانچویں ٹیسٹ میچ سے کے ایل راہل انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں جبکہ بمراہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آخری میچ 7 مارچ سے دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔
  • سعودی پرو لیگ نے النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سعودی عرب لیگ کے میچ کے دوران مخالف ٹیم کے شائقین کو مبینہ نازیبا اشارہ کرنے پر ایک میچ کے لیے معطل کر دیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2024, 8:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.